manazil e Qamar ke mutaliq ibtdai malomaat

منازل قمر


 ہر برج کے 30 درجے ہوتے ہیں

اور قمر ہر روز 13 درجوں کا سفر کرتا ہے

لہذا قمرکا 13 درجوں کا سفر ایک منزل کہلاتا ہے

جس طرح حروف ابجد کی تعداد 28 ہے اس طرح چاند کی منزلوں کی تعداد بھی 28 ہیں

اس طرح اگر 28 منزلوں کو 13 سے ضرب دیں تو جواب 364 آتا ہے جو تقریبا تمام برجوں کے درجات بنتے ہیں

تمام برجوں کے درجات 360 ہیں

منازل قمری کے نام مع لنکس



چاند کی اٹھائیس منزلوں کے مقامات،تاثیرات اور اعمال

قرآن حکیم میں منازل کے بارے میں خدا وند کریم نے ارشاد فرمایا ہے کہ
والقمر قدرناہ منازل ۔
اس بات کو نظر انداز نہ کیا جائے کہ خدا وند کریم نے دنیا کے نظام چار عنصر پر قائم کئے ۔
یعنی آتش ۔ باد ۔ آب ۔ خاک
تمام بروج ، منازل قمری ، ستارے ، ساعت اور حروف ان عنصروں کے زیر اثر ہیں اسے طبع اور مزان کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے

یہاں یہ واضح کردوں کہ وہ افراد جو عمل کے شائق ہیں اور تاثیر پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے عنصر کا کاص خیال رکھیں جو شخص ہر ایک عمل کو وقت پر کرے گا انشاء اللہ وہ کامیاب ہوگا کیونکہ اس علم کا یہی دروازہ ہے جس سے اس میں داخل ہوتے ہیں
یہاں پر جو کچھ بیان کیا جا رہاہے اسے اگر نوٹ کرلیں تو اعمال کے سلسلے میں آپ کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی
یاد رکھیں کہ قمر جس وقت جس برج میں ہو اس کے موافق عمل کرنا چاہئے

منزل شرطین


نحس

برج حمل کے 1 سے 13 درجے

 اس کا منسوبی حرف الف ہے یہ منزل آتشی اور مذکر ہے جب چاند اس منزل میں ہوتو انسان کو سفر کرنا اور مسہل لینا بہتر ہے اس منزل میں دشمنی اور جدائی کے طلسم اور عملیات بڑا اثر کرتے ہیں شریک کار کے درمیان عداوت اور نفاق ڈلوانے کا موثر وقت ہے بھگوڑے انسان کو پابند کرنا بھی خوب ہے

 منزل بطین


سعد

برج حمل کے 14 سے 26.9 درجے

 اس کا منسوبی حرف ب جبکہ مزاج بادی ہے ۔ عامل حضرات دفن شدہ خزانہ دریافت کرنے کے عمل کرتے ہیں زوجین کے درمیان نفاق جدائی ڈالنا ، طلسمات سحر اس کے علاوہ قیدی کو قید کرنے ، ملازم کو قابو کرنے انسان کو تکلیف پہنچانے کے اعمال سر انجام دئیے جاتے ہیں

منزل ثریا


سعد

برج حمل کے 27 درجے سے برج ثور کے 9.9 درجے

(حرف ج ) یہ آبی منزل ہے جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو خلاصی محبوس ، عمل کیمیا فریقین کے درمیان محبت کا رشتہ پیدا کرنا آوارہ قسم کے جانوروں کو قابو کرنے کے اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل دبران


نحس

برج ثور کے 10 درجے سے برج ثور کے 22.9  درجے

(حرف د) یہ منزل خاکی ہے یہ نحس ہے جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو اس وقت شر فساد یا کسی کو ہلاک کرنے ، بچھو یا سانپ کو باندھنے یا ایسے فرد کی حاضری جو گھر سے چلاگیا کے سلسلے میں اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل ہقعہ


برابر

برج ثور کے 23 درجے سے برج جوزا کے 4.9 درجے

 (حرف ھ ) آتشی منزل ہے اس میں طلسم و اعمال برائے اصلاح اطفال ان کی تعلیم حصول فن براہ سلامتی مسافر، یا پھر محبت زوجین وغیرہ کے سلسلے میں کئے گئے اعمال نیک رہتے ہیں

منزل ہنفہ


سعد

برج جوزا کے 5 درجے سے برج جوزا کے 16.9 درجے

(حرف و مزاج بادی) اس منزل میں جب قمر ہوتا ہے تو دشمنوں کو نقصان پہنچانے ، کھیت اور باغ کو تباہ کرنے ، ہواؤں کے اثرات کو زائل کرنے کے سلسلے میں زود اثر اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل ذراعہ


سعد

برج جوزا کے 17 درجے سے برج جوزا کے 29.9 درجے تک

( حرف ز مزاج آبی) جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو تمام نیک کام کے لئے عمل کرنا ، مثلاً تجارت میں برکت ، دوستوں کی محبت ، کاموں کی حفاظت ، روپیہ نہ ٹھہرتا ہو تو اس وقت عمل کرنا چاہئے

منزل نثرہ


نحس

برج سرطان کے 1 سے 13.9 درجے تک

 (حرف ح مزاج خاکی) جب قمر اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو طلسمات برائے تفریق ، طلسمات طیور ، دشمنوں و سرکشوں کی تباہی و بددعا کے سلسلے میں اعمال کئے جاتے ہیں

منزل طرفہ


نحس

برج سرطان کے 14 سے 26.9 درجے تک

(حرف ط مزاج آتشی ) جب قمر اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو اس میں جنگ و جدال کو روکنا ، مسافر کا تحفظ ، قیدی کی قید سے رہائی کے سلسلے میں اعمال کئے جاتے ہیں

منزل جبّتہ


سعد

برج سرطان کے 27 سے برج اسد کے 9.9 درجے تک

( حرف ی مزاج بادی ) جب قمر اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو تجار ت میں نفع حاصل کرنے کے لئے کسی کام کی بنیاد رکھنے کے لئے ، محبوس کی آزادی ، دشمنوں کے مکر و فریب سے نجات حاصل کرنے کے لئے اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل زہرہ


سعد

برج اسد کے 10 سے 22.9 درجے تک

( حرف ک مزاج آبی ) جب قمر اس منزل میںداخل ہوتا ہے تو قیدی کی رہائی ، درختوں کے پھل کی زیادتی ، تجارت میں ترقی ، کسی عمارت کی بنیاد رکھنا یعنی ثبات قدم ، وغیرہ جیسے کام کے سلسلے میں اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل صرفہ


نحس

برج اسد کے 23 درجے سے برج سنبلہ کے 4.9 درجے تک

( حرف ل مزاج خاکی ) قمر جب اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو تجارت میں فروغ ، مال تلف ہونے اور کسی انسان کو نقصان سے بچانے کے لئے ، کسی صنعت و حرفت کو سیکھنے کے لئے ، اور کسی شخص میں ہنر و صلاحیت قائم کرنے کے لئے نقوش تیار کئے جاتے ہیں

منزل عوّا


نحس

برج سنبلہ کے 5 سے 16.9 درجے تک

( حرف م آتشی ) قمر جب اس منزل میں ہوتا ہے تو مال و دولت میں اضافہ تجارت و زراعت میں ترقی ، بے گناہ قیدی کی رہائی اور سلامتی مسافر کے سلسلے میں طلسمات و اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل سماک


نحس

برج سنبلہ کے 17 سے برج سنبلہ 29.9 درجے

( حرف ن مزاج بادی ) جب قمر اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو زوجین میں محبت اور پیار میں اضافہ کرنے ، دشمن کو زائل کرنے ، زراعت میں زیادتی امانت کو قائم رکھنے کے سلسلے میں عمل کئے جاتے ہیں

منزل غفرہ


سعد

برج میزان کے 1 سے 13.9درجے تک

(حرف س مزاج آبی) جب قمر اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو پریشانی سفر کو دور کرنے ، میاں بیوی کے تعلقات بحال کرنے ، نفرت کو محبت میں بدلنے کے سلسلے میں اعمال کرنے چاہئے

منزل زبانا


سعد

برج میزان کے 14 سے 26.9 درجے تک

(حرف ع مزاج خاکی ) جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو تجارت میں نقصان ، رفیق حیات کی جدائی کو روکنے ، رشتہ داروں کی مفارقت کو بحال کرنے اور دشمنوں کی دشمنی کو ختم کرنے کے سلسلے میں اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل اکلیل


برابر

برج میزان کے 27 سے برج عقرب کے 9.9درجے تک

( حرف ف مزاج آتشی ) ۔ جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو جانوروں کی اصلاح ، ان کی کثرت ، امارت کے ثبات و سلامتی مسافر کے سلسلے میں اعمال کئے جاتے ہیں

منزل قلب


سعد

برج عقرب کے 10 سے 22.9 درجے تک

( حرف ص مزاج بادی ) جب قمر اس منزل میں ہو تو علم باندھنے ، دشمنوں پر حاوی ہونے ، حکام کو گرانے ،بقائے ملازمت ، اختلافات کو دور کرنے ، ثمر اشجار کو قائم کرنے کے سلسلے میں اعمال کئے جاتے ہیں

منزل شولہ


سعد

برج عقرب کے 23 سے برج قوس کے 4.9 درجے تک

( حرف ق مزاج آبی ) جب قمر اس منزل میں قیام کرتا ہے تو دشمنوں پر کامیابی ، دشمنوں پر عذاب ڈالنے مسافر کی حفاظت، کثرت زراعت ، قیام اقتدار کے سلسلے میں بنائے گئے اعمال موثر ہوتے ہیں

منزل نعائم


سعد

برج قوس کے 5 سے 17.9 درجے تک

( حرف ر مزاج خاکی ) جب قمر اس منزل میں قیام کرتا ہے تو جانوروں کی اصلاح ، محبوب کو اپنی طرف رجوع کروانے ، قیدیوں کی مشقت دور کرنے ، سفر کو جلد اور اطمینان سے طے کرنے کے سلسلے میں موثر اعمال کئے جاتے ہیں

بلدہ


نحس

برج قوس کے 18 سے 29.9 درجے تک

( حرف ش مزاج آتشی ) جب قمر اس منزل میں قیام کرتا ہے تو کثرت زراعت ، کثرت مال و مویشی ، حفاظت مسافر اور اس عورت کے لئے اعمال تیار کئے جاتےہیں جو شوہر سے طلاق کی متمنی ہو اور خاوند طلاق نہ دینا چاہ رہا ہو

منزل ذابح


نحس

برج جدی کے 1 سے 13.9 درجے تک

( حرف ت مزاج بادی ) جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو امراض سے نجات ، دو شخصوں یا فریقین کے درمیان جدائی کو ختم کرنے یا کسی مرد یا کسی عورت کے فعل زنا کو روکنے ، بقاء ملازمت ، اور قید سے رہائی کے لئے اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل بلعہ


نحس

برج جدی کے 14 سے 26.9 درجے تک

( حرف ث مزاج آبی ) جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو اس میں مداومت امراض ،کسی کو مالی طور پر نقصان پہنچانے ، زوجین میں تفرقہ پیدا کرنے وغیرہ جیسے امور کے سلسلے میں اعمال کئے جاتے ہیں

منزل سعود


برج جدی کے 27 سے برج دلو کے 9.9 درجے

( حرف خ مزاج خاکی ) جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو ترقی تجارت ، قید سے خلاصی ، یا ایسے امور جو بڑے کاموں سے تعلق رکھتے ہوں جیسے ٹھیکہ یا فیکٹری ، کارخانہ وغیرہ کے امور بخوبی سر انجام پائے ، کے سلسلے میں اعمال کئے جاتے ہیں

منزل اخبیہ


نحس

برج دلو کے 10 سے 22.9 درجے

( حرف ذ مزاج آتشی ) جب قمر اس منزل میں ہوتا ہے تو حصار شہر ، دشمنوں پر فتح پانے ، دشمنوں کو مصیبت میں ڈالنے ، جاسوس یا ایلچی یا پیغامبر بھیجنے اور اسے کامیاب کرکے واپس لانے کے سلسلے میں ، شہوت کو باندھنے ، مکان کی بنیاد رکھنا نیز خلاصی قید کے سلسلے میں موثر اعمال کئے جاتے ہیں

منزل مقدم


سعد

برج دلو کے 23 درجے سے برج حوت کے 4.9 درجے

( حرف ض مزا ج بادی ) جب قمر اس منزل میں ہو تو الفت ، محبت ، اجتماع کے لئے ، حصول مقصد ، اگر کسی شخص کو قید ہونے کا ڈر ہو یا کسی شخص کو رنج و غم نے گھیر رکھا ہو ، تو اصلاح حالات کے اعمال کئے جاتے ہیں

منزل موخر


نحس

برج حوت کے 5 درجے سے 17.9 درجے تک 

(حرف ظ مزاج آبی ) جب قمر اس منزل میں ہو تو تجارت میں کثیر نفع ، زراعت میں زیادتی غلہ ، امراض کو سلب کرنے ، کسی کے پاس رقم جمع نہ ہوتی تو آمدنی سے خرچ زیادہ ہوجاتا تو یا پھر ازدواجی زندگی میں خرابی ہو یا پھر قیدی کی قید سے خلاصی مطلوب ہو تو اعمال تیار کئے جاتے ہیں

منزل رشا


سعد

برج حوت کے 18 سے 29.9 درجے تک

(حرف غ مزاج خاکی ) جب قمر اس منزل میں ہو تو کثرت مال و نفع ، تجارت ، امراض سے نجات ، امانت کو ضائع ہونے سے یا محفوظ کرنے ، مسافر کی سلامتی ، زوجین کے نفاق کو دور کرنے ، یا قید سے خلاصی کے سلسلے میں ، یا سمندری سلامتی کے سلسلے میں اعمال کئے جاتے ہیں


دعاؤں میں یاد رکھیے گا