1 _ خواص قمر در منزلِ شرطین
نحس منزل ہے
برج حمل کے 1 سے 13 درجے
اس کا منسوبی حرف ( الف ) ہے
یہ منزل آتشی اور مذکر ہے
اس میں دو جدا جدا ستارے ہیں ایک جنوب کے کنارے میں اور دوسرا
شمال
کے کنارے میں ان دونوں ستاروں کو حمل کے سینگ کہا جاتا ہے
ان دونوں میں جو زیادہ روشن ستارہ ہے
اس کا نام ناطح ہے جب یہ آسمان کے درمیان میں آتے ہیں تو نظر کے انداز
میں
ان دونوں میں دس ہاتھ کا فاصلہ معلوم ہوتا ہے
ان دونوں کے علاوہ ایک چھوٹا سا ستارہ بھی ہے
جو کبھی کبھی ان کے آگے ہو جاتا ہے
قمر جب اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو دنیا میں فساد اور خون کی ترقی
ہوتی ہے
اور قمر جب اس منزل میں رہتا ہے اس وقت خواب بہت پریشان اتے ہیں
اس لیے اس وقت سونا زیادہ بہتر نہیں قمر جب اس منزل کے اندر ہوتا ہے
اس وقت جس بچے کی پیدائش ہو وہ بہت فسادی اور شریر ہوتا ہے
قمر جب اس منزل میں ہوتو انسان کو سفر کرنا اور مسہل لینا بہتر
ہے
اس منزل میں دشمنی اور جدائی کے طلسم اور عملیات بڑا اثر کرتے ہیں
شریک کار کے درمیان عداوت اور نفاق ڈلوانے کا موثر وقت ہے
بھگوڑے انسان کو پابند کرنا بھی خوب ہے
بخور اس منزل کا سیاہ مرچ ہے
0 Comments
Post a Comment