Taskheer ka Behtreen Amal

درود تسخیر 

اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَتَوَجَّہُ وَ اَتَقَرَّبُ اِلَیْکَ وَ اَسْئَلُکَ بِالصَّلٰوتِ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِ مَعّدِنِ الْجُوْدِ وَ السَّخَاوَتِ وَ مَعْدِنِ الْاَخْلَاقِ وَ الْمُرَوَّۃِ وَ مَعْدِنِ الْاَلْطَافِ وَ الْمُوَدَّۃِ وَ مَعْدِنِ الْتَسْخِیْرِ وَ الْمُحَبَّتِ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ جَمِیْعِ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمَحْبُوْبِیْنِ۔

اَللّٰہُمَّ سَخِّرْ وَ اَلِّفْ بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ کَمَا سَخَّرْتَ وَ اَلَّفْتَ بَیْنَ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمّ اَجْمَعِیْنَ۔

یَا مُؤَلِّفُ تَاَلَّفْتَ بِالْاُلْفَتِ وَ الْاُلْفَتُ فِی اُلْفَتِ اُلْفَتِکَ یَا مُؤَلِّفُ۔اَللّٰہُمّ سَخِّرْ فِی قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ کَمَا سَخَّرْتَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمْ اَللّٰہُمَّ سَخِّرْ فِی عَیْنِیْ تَسْخِیْرًااَللّٰھُمَّ سَخِّرْ فِی لِسَانِیْ تَسْخِیْرًا اَللّٰہُمَّ سَخِّرْ وَجْھِیْ تَسْخِیْرًا وَسَخِّرْ فِی نَفْسِیْ تَسْخِیْرًا کَثِیْرًا دَائِمًا۔ یَا مُسَخِّرُ تَسَخَّرْتَ بِالْتَسْخِیْرِ وَالْتَسْخِیْرُ فِی تَسْخِیْرِ تَسْخِیْرِکَ یَا مُسَخِّرُ سَخِّرْ لِیْ کُلَّ مَخْلُوْقَاتِ وَالرُّوْحَانِیَاتِ مِنَ الْعُلُوِّیَاتِ وَالسِّفْلِیَاتِ مَعْ تَصَرُّفَاتِ  بِحَقِّ یَا بَاسِطُ یَا جَامِعُ یَا وُدُوْدُ یَا بُدُّوْحُ ۔

علمائے کرام فرماتے ہیں کہ درود شریف کے فضائل و برکات لکھنے سی قلم قاصر ہے اور زبان مجبور ہے۔
دیگر عملیات میں محرومی اور  رجعت کا امکان بھی ہوتا ہے
مگر درود شریف اس مضرت سے پاک ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ہر عمل کی قبولیت درود شریف پر ہی موقوف ہے۔
درود تسخیر جس کے فضائل و برکات کا مشاہدہ آپ خود کر سکتے ہیں لکھنے کی حاجت نہیں ہے۔ صرف اتنا بتانا ہے کہ اس درود شریف کا ورد شروع کرنے سے پہلے کسی غریب اور اگر یتیم مل جائے توکیا کہنا اس کی دعوت کریں اور حسب حیثیت پرتکلف کھانا کھلائیں۔ ناشتہ وغیرہ کروائیں اور اس طرح محبت سے پیش آئیں جیسےآپ کے پیر کی اولاد ہو یا کم سے کم اپنی اولاد کی طرح سمجھیں۔
اس کے بعد ورد شروع کریں۔
اگر ممکن ہو تو ہر روز یا جب بھی کوئی ایسا بچہ ملے تو شفقت پدری کے جوہر سے اس کو مسرور کرتے رہیں۔
ورد کرنے کا طریقہ:
کل 1484 مرتبہ پڑھنا ہے چار دنوں میں وہ اس طرح پڑھیں کہ جمعرات کا دن گزار کر شب جمعہ بعد از نماز عشاء 2 رکعت نماز نفل بنیت تسخیر ادا کریں اور اس کے بعد 371 مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر 2 نفل ادا کریں اور اس کا ثواب جمیع انبیاء و سید الانبیاء علیہم السلام و جمیع اولیاء کرام و امت مرحومہ کی ارواح کو ایصال ثواب کریں۔ اسی طرح لگاتار چار رات تک عمل کریں۔
بعد میں روزانہ17 مرتبہ ورد میں رکھیں۔ اور کسی اچھے سے عطر اور میٹھے پر دم کرتے رہیں۔ وہ عطر اپنے کپڑوں پر لگائیں اور شکر بوقت ضرورت استعمال کریں یا کروائیں۔
جس کی آپس میں کشیدگی ہو اسے دیں اور طالب سے کہیں کہ وہ خود بھی اپنے مقصد کا تصور دل میں رکھ کر 17 مرتبہ یہ درود پاک پڑھ کر شکر پر دم کرلے تو زیادہ بہتر ہوگا اس کے بعد طالب مطلوب کو یہ میٹھا کھلا دے اگر مطلوب یا کشیدگی والے زیادہ افراد ہوں تو سب کو کھلا یا پلا دے۔
 اگر طالب خود پڑھنے کے لائق نہ ہو تو اسے لوبان کی ڈلی پر دم کرکے دیں اور  طالب سے کہیں کہ اس لوبان کی ڈلی پر اپنی زبان پھیر کر  شربت یا چائے کو منہ میں لے کر واپس پیالی میں ڈال دے اور مطلوب کو پلا دے۔
اور لوبان کی ڈلی کو بخور کے طور پر جلاۓ۔
اس کے علاوہ اس درود پاک کی برکت سے آپ کے ہر قسم کے دنیاوی معاملات میں آسانیاں پیدا ہو جائیں گی نوکری کا مسئلہ کاروبار کا مسئلہ دوکان داری کا مسئلہ رشتہ داری کا مسئلہ جادو بندش کا مسئلہ دشمنوں کا مسئلہ۔ ان شاءاللہ تمام مسائل اللہ کی قدرت سے درست ہوجائیں گے۔
طالب دعا
 ڈاکٹر مزمل حسین۔