Ilm ul Adad se Tashkhes

علم الاعداد سے تشخیص


منقول از مجموعہ اعمال اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ

خصوصی نوٹ بابت تشخیص علم الاعداد:
علم الاعداد سے تشخیص کے کئی طریقے دیکھنے میں آئے عموما اس علم کے ماہرین اس کے خصوصی اشارے مخفی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علم الاعداد سے لوگ کما حقہُ فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔
درج ذیل طریقہ میں بھی ایک امر مخفی نظر آتا ہے وہ یہ کہ سائل کے نام اور دن کے اعداد کے ساتھ اس سوال کے بھی اعداد شامل کرنا ہونگے۔ یعنی سائل کا نام یوم سوال اور سائل کا پورا سوال جو الفاظ اس کی زبان سے ادا ہوئے ہوں لکھ کر اس پوری عبارت کے اعداد نکال کر جمع کرے تو ان شاءاللہ جواب صحیح نکل آئے گا۔(اقبال احمد نوری)
طالب دعا؛     
ڈاکٹر مزمل حسین


1۔اگر یہ معلوم کرنا ہو کہ مرض روحانی ہے یا جسمانی:

مریض کے نام کے اعداد اور جس روز سوال کیا ہے اس دن کے اعداد لے کر جمع کریں اور چار پر تقسیم کریں۔
اگر 3 باقی بچیں تو خلل آسیب و جنات کا ہے
اگر 2 باقی بچیں تو مرض جسمانی ہے۔
اگر 1 باقی رہے تو اندرونی بخار وغیرہ ہے۔
اگر چار پر پورا تقسیم ہو جائے تو سحر و جنتر منتر وغیرہ تصور کریں۔ جو معلوم ہو اس کا علاج کریں۔


2۔مریض صحتیاب ہوگا یا نہیں؟

مریض کے نام کے اعداد مع والدہ اور جس دن سوال کیا ہے اس دن کے اعداد جمع کرکے 3 پر تقسیم کریں
اگر 1 باقی رہے تو مرض سخت ہے بہت مشکل سے ٹھیک ہوگا۔
اگر 2 باقی رہیں تو مریض مناسب علاج سے جلدی ٹھیک ہو جائے گا۔
اگر برابر تقسیم ہوجائے تو مریض ٹھیک نہیں ہوگا،مرض خواہ روحانی ہو یا جسمانی۔


3 ۔ پہلے شوہر کا انتقال ہوگا یا بیوی کا؟

شوہر اور بیوی کے ناموں کے اعداد مع والدہ جمع کرکے 2 پر تقسیم کریں اگر 1 باقی رہے تو پہلے شوہر کا انتقال ہوگا اگر باقی نہ بچے تو بیوی کا انتقال پہلے ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب

4 ۔ حاملہ کے لڑکا ہوگا یا لڑکی؟

حاملہ کے نام کے اعداد اور روز سوال کے اعداد جمع کرکے 3 پر تقسیم کریں اگر 1 بچے تو لڑکا 2 بچیں تو لڑکی 3 پر پورا تقسیم ہو جائے تو حمل ضائع ہوجائے گا۔


5۔حمل تمام ہوگا یا ضائع ہو جائے گا؟

حاملہ کے نام کے اعداد اور روز سوال کے اعداد جمع کرکے دو پر تقسیم کریں اگر 1 باقی رہے تو حمل تمام ہوکر بچہ صحیح سلامت پیدہ ہوگا پورا تقسیم ہونے کی صورت میں حمل قبل از وضح ضائع ہونے کی علامت ہے۔


6۔ فلاں عورت حاملہ ہے یا نہیں؟

عورت کے نام کے اور یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 3 سے تقسیم کریں
اگر1 بچے تو حمل ہے 2 بچیں تو نہیں ہے اگر کچھ نہ بچے تو حمل تھا مگر ضائع ہو گیا ہے۔


7۔ حاکم ظالم ہے یا عادل؟

سائل کے نام کے اعداد میں یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 3 پر تقسیم کریں اگر 1 بچے تو حاکم عادل ہے اگر 2 بچیں تو حاکم ظلم و عدل میں میانہ روش اختیار کرتا ھے اگر کچھ نہ بچے تو حاکم ظالم ہے۔


8۔ مرد و زن میں وصل ہوگا یا نہیں؟

مرد اور عورت کے نام مع والدہ کے اعداد جمع کرکے پانچ پر تقسیم کریں اگر 1 یا 3 یا پانچ بچیں تو وصل و دوستی ہوگی اگر2 یا 4 بچیں تو ہرگز دوستی نہ ہوگی۔


9۔ فلاں شخش دوستی سے پیش آئے گا یا نہیں؟

چاہئے کے سائل کے نام کے اعداد اور یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 4 پر تقسیم کریں اگر 1 بچے جانی دشمن دشمنی ہو اگر 2 بچیں تو دوستی ہو۔ اگر 3 بچیں تو ظاہری دوستی باطنی دشمنی اگر کھچ نہ بچے توظاہری و باطنی ہر طرح دوستی و محبت سے پیش آئے گا۔


10۔ فلاں چیز یا مال ہاتھ آئے گا یا نہیں؟

سائل کے اور یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 2 پر تقسیم کرے اگر ایک بچے تو نہیں ہاتھ آئے گا اگر ہاتھ آئے بھی تو بہت دشواری سے ۔ اگر 2 بچیں تو آسانی ہاتھ آجائے گا۔

11۔ مال مجھے کہاں سے دستیاب ہوگا؟

سائل کے نام اور دن کے اعداد نکال کر 7 سے تقسیم کریں اگر 1 بچے تو عورتوں سے یا جو لکھنے کا کام کرتے ہیں وغیرہ اگر 2 بچیں تو ایسے ہی مردوں سے اگر 3 بچیں توزمین کی پیداوار سے اگر 4 بچیں تو سفر کرنے سے اگر 5 بچیں تومیراث و ترکہ وغیرہ سے اگر 6 بچیں توتجارت سے اگر کچھ نہ بچے تو قرض سے مال حاصل ہوگا۔

12۔ فلاں عورت سے شادی کرنا کیسا رہے گا؟

سائل مع والدہ کے اعداد اور عورت کے نام مع والدہ کے اعداد نکال کر سب کو جمع کرکے 3 سے تقسیم کرے اگر ایک بچے تو شادی موافق رہے گی اگر 2 بچیں تو شادی غیر موافق رہے گی اگر کچھ نہ بچے تو عورت کے صالح ہونے کی علامت ہے۔


13۔ فلاں شخص کس حالت میں ہے؟

اعداد سائل کے نام کے اور یوم سوال کے جمع کرکے 3 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو عیش میں ہے 2 بچیں تو زندہ ہے مگر تکلیف میں ہے اگر کچھ نہ بچے تو بہت نازک حالات میں ہے

14۔ دو تن یکجان ہونگے یا نہیں؟

سائل کے نام کے اعداد اور دن کے اعداد نکال کر 2 سے تقسیم کریں اگر 1 بچے تو جواب نہ میں ہے اگر کچھ نہ بچے تو جواب ہاں میں ہے۔

15۔ خبر سچی ہے یا جھوٹی؟

مندرجہ بالا طریقہ سے اعداد نکال کر جمع شدہ اعداد کو دو سے تقسیم کریں اگر 1 بچے تو خبر جھوٹی ہے اگر کچھ نہ بچے تو سچی خبر ہے۔


16۔ غائب شدہ کس حال میں ہے؟

نام سائل اور یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 4 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو قید میں ہے 2 بچیں تو جلد واپس آجائے گا اگر 3 بچیں تو ہرگز واپس نہ آئے گا اگر کچھ نہ بچے تو ہفتہ میں یا دو ماہ میں یا دو سال میں واپس آئے گا یا خبر آئے گی۔


17۔ غائب زندہ ہے یا مردہ؟

غائب کا نام مع والدہ اور یوم سوال کے اعداد شمار کرکے 2 سے تقسیم کرے۔ اگر 1 بچے تو مردہ اگر کچھ نہ بچے تو زندہ ہے۔

18۔ غائب واپس آئے گا یا نہیں؟

مندرجہ بالا طریقہ سے اگر 1 بچے تو واپس نہ آئے گا کچھ نہ بچے تو واپس آئے۔

19۔ یہ امید پوری ہوگی یا نہیں؟

یوم سوال کے اعداد اور سائل کے نام کے اعداد جمع کرکے 2 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو امید پوری ہو اگر کچھ نہ بچے تو امید پوری نہ ہوگی۔


20۔ کس تدبیر سے امید بر آئے گی؟

مندرجہ بالا اعداد کو 3 سے ضرب دے کر 4 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو تجارت پارچہ جات سے امید پوری ہو اگر 2 بچیں تو چاندی کی تجارت فائدہ مند ہوگی۔ اگر 3 بچیں تو حیوانات کی تجارت سود مند ہوگی۔ اگر چار بچیں تو سب بے سود ہو۔


21۔ اس دوا سے فائدہ ہوگا یا نہیں؟

سب دواؤں کے نام اور یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 3 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو فائدہ مند اگر 2 بچیں تو حکم میانہ یعنی نہ نفع نہ نقصان اگر کچھ نہ بچے تو نقصان ہونے کے امکانات ہیں۔


22۔ سفر کروں یا نہ کروں؟

سائل کے نام کے اعداد یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 2 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو سفر نہ کرے اگر 2 پر تقسیم ہوجائے تو سفر کر سکتا ہے۔

23۔سفر سے فائدہ ہوگا یا نہیں؟

سائل کے نام اور دن کے اعداد جمع کرکے 3 سے تقسیم کرے 1 بچے تو نقصان 2 بچیں تو نفع 3 بچیں تو اوسط

24۔ گریختہ کس سمت گیا ہے؟

مندرجہ بالا طریقہ سے اعداد نکال کر 3 سے ضرب کرے اور حاصل اعداد کو 4 سے تقسیم کرےاگر 1 بچے تو جانب مشرق 2 بچیں تو جانب شمال 3 بچیں تو جانب مغرب کچھ نہ بچے تو جانب جنوب/
25۔ مال مسروقہ ملے گا یا نہیں؟
مندرجہ بالا طریقہ سے اعداد نکال کر 2 سے تقسیم کریں اگر 1 بچے تو نہیں ملے اگر اگر پورہ تقسیم ہو جائے تو مال مل جائے گا۔

26۔ چور مرد ہے یا عورت؟

مندرجہ بالا طریقہ سے اعداد نکال کر 2 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو مرد کچھ نہ بچے تو عورت

27۔ چور کا رنگ کیسا ہے؟

مندرجہ بالا طریقہ سے اعداد نکال کر 3 سے تقسیم کرے اگر 1 بچے تو رنگ سفید مائل بہ زردی کے 2 بچیں تو سرخ مائل بہ سبزی کچھ نہ بچے تو رنگ گندمی سانولہ ہے


28۔ مقدمے کا انجام کےا ہوگا؟

اعداد یوم سوال اور دونو فریقین کے نام کے اعداد جمع کرکے 4 سے تقسیم کریں اگر ایک بچے تو سائل غالب آئے گا اگر 2 بچیں تو اس کے برعکس 3 بچیں تو صلح کی امید کچھ نہ بچے تو رنجش و خصومت کی علامت ہے۔

29۔ کون سا کام کروں جس سے فائدہ ہو؟

اعاد نام سائل اور یوم سوال کے جمع کرکے 4 سے تقسیم کریں اگر 1 بچے تو تجارت زمیں سے پیدہ ہونے والی اشیاٰ کی 2 بچیں توکھیتی اور زراعت وغیرہ 3 بچیں تو مختلف اشیاء کی تجارت 4 پر پورہ تقسیم ہو جائے تو نوکری و ملازمت وغیرہ

30۔ فلاں سے شراکت داری کرنا مفید ہوگا یا نہیں؟

دونوں کے نام کے اعداد اور یوم سوال کے اعداد جمع کرکے 2 سے تقسیم کریں 1 بچے تو شرکت کرنا غیر مناسب ہے اگر 2 پر پورا تقسیم ہو جائے تو شراکت مفید رہے گی۔

واللہ اعلم و رسولہ اعلم بالصواب۔