علم الاعداد سے تشخیص

معلومات کام تعلقات شادی بیماری وغیرہ بذریعہ علم الاعدد نیچے دیئے گئے نقشے سے کوئی ایک نمبر لیں جو آپکے دل میں آئے اس میں اپنے نام کے اعداد شامل کریں
اس حساب کے تین پہلو ھیں نمبر ١ اگر وقت صبح ٦ بجے تا١٢ بجے تک کا ھے تو اپنے نام کے اعداد میں ٢٧ کا اضافہ ھوگا اگر وقت ١٢ بجے تا شام ٦ بجے تک کا ھے تو اس میں ٢٣ کا اضافہ ہوگا اور اگر وقت غروب آفتاب سے لیکر صبح ٦ بجے تک ١١٠ کا اضافہ نام کے اعداد میں مطلوبہ نمبر شامل کرکےاسکو     ٩ سے تقسیم کریں جو باقی عدد بچے اس کا تفصیل یہ ھے
نمبر ایک بچے * تو جلد کام ھوگا فی الحال وقت اچھا نہیں لیکن جلد خواہش پوری ھوگی
نمبر دو بچیں * تو کام تو ھوگا لیکن آپکی منشا کے مطابق نہیں ھوگا آپ پر رکاوٹ کا اثر ھے برابر کوئی شخص آپکے کام میں رکاوٹ ڈال رہا ھے
اگر تین بچیں* تو مقصد میں کامیابی نہیں ھوگی رسوائی پریشانی کا اندیشہ ھے
اگر چار بچیں * تو ابھی مشکلات کا دور چل رہا ھے صبر و ضبط کی ضرورت ھے اگر بیمار ھے تو بیماری سخت ھے پر ٹھیک ہوجائیگی
اگر پانچ بچیں * تو ہوشیاری سے کام لیں کسی کی سفارش سے کام بنیگا ہرکس وناکس پر بہروسہ نہ کریں ورنہ پریشانی ھوگی
اگر ٦ بچیں * تو آپ نےولی دوسروں کی خاطر دکھ اٹھایا ھے اگر عقل سے کام لیتے تا آج یہ حالات نہ ہوتے لیکن نظر ثانی کرو جلد اچھا وقت آنےوالا ھے
اگر سات بچیں * تو سفر میں فائده نہیں دوست دشمنوں سے زیادہ تکلیف پہنچائینگے اگر بیمار ہو تو سخت پرہیز کرو بہت جلد اچھا وقت آنےوالا والا ھے
اگر آٹھ بچیں * تو وقت اچھا آگیا ھے مقصد پورا ھوگا اور رکے ہوئے کام ہونگے کسی دوست سے آپکو اچھی مدد ملیگی شادی کا سوال ھے تو شادی جلد ھوجائیگی
اگر صفر بچے * تو آپکی تبدیلی ھوگی افسران بالا سے فائده ھوگا آنے والا وقت اچھا ھے اپنوں کی شازشوں پرنگاہ رکھیں !!!!!