اعتصام برائے حزب البحر
اختتام حزب البحر
حزب البحر کی زکوٰۃ کا طریقہ
دعائے حزب البحر کی زکوٰۃ ادا کرنے کے لئے اسلامی کیلنڈر کے مطابق صفر المظفر کا مہینہ
بہترین خیال کیا جاتا ہے۔ صفر المظفر کی چھ، سات اور آٹھ تاریخ کو روزہ رکھے اور
مکمل جلالی و جمالی پرہیز کے ساتھ
کسی مسجد کے کونے میں اعتکاف کرے
یا مجبوری کی صورت میں گھر پر ہی کسی کمرے کو مخصوص کرکے اعتکاف کرے اور شرعی
فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے تین دن میں دعاء حزب البحر 360 مرتبہ پڑھ لے۔اس کو تین
یا چار نشستوں میں تقسیم کرکے بھی 120 مرتبہ روزانہ پڑھ سکتے ہیں۔ نشست کےشروع کرنے
میں ایک بار سورہ یس اور ایک بار اعتصام پڑھے اور نشست کے آخر میں ایک بار
سورہ یس اور اختتام پڑھے۔زکوۃ ادا کرنے سے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کرے اور سورہ یس کی تلاوت کرکے اس
کا ثواب حضرت شیخ ابو الحسن شاذلی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی بارگاہ میں ہدیہ پیش
کرے اور زکوۃ ادا کرنا شروع کرے۔ اور اپنے شیخ کی طرف توجہ رکھتے ہوئے خشوع و خضوع کے ساتھ عمل کرے۔
ڈعا حزب البحر کی زکوۃ ادا کرنے لئے کسی صاحب
مجاز اللہ والے سے اجازت لینا اور مکمل خلوت اور جلالی و جمالی پرہیز
کرنا انتہائی لازمی
ہے۔ ورنہ یہ عمل بے حد جلالی ہے بہت سخت قسم کی رجعت کا خطرہ ہے۔
اگر
کسی مجبوری کے تحت صفر المظفر کے مہینہ میں زکوۃ ادا نہ کر سکتا ہو تو پھر
جب موقع ملے زکوۃ ادا کر سکتا ہے۔صفر المظفر کا مہینہ ضروری نہیں ہے البتہ تاثیر
کے لئے بہتر مانا جاتاہے۔
0 Comments
Post a Comment