سلسلہ منازل قمر


 چاند کی دوسری منزل کا نام بطین ہے 


آج آپ کو انشاءاللہ منزل بطین کے بارے میں بتایا جائے گا 



2 _ خواص قمر در منزلِ بطین 


سعد


منزل بطین برج حمل کے 14 سے 27 درجے تک ہوتے ہے


 اس کا منسوبی حرف (  ب ) ہے یہ منزل بادی ہے


اس میں تین ستارے ہیں جو بہت چھوٹے چھوٹے کم روشنی کے ہیں 


اور یہ برج حمل کا پیٹ ہے اور ثریا اس کی سریں ہیں اور شرطین اس کے سینگ ہیں 


قمر جب اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو عالم میں خدا کے حکم سے نہایت نیک روحانیت نازل ہوتی ہے جو مردوں کا کام درست کرنے والی ہوتی ہیں لیکن یہ روحانیت عورتوں کے متعلق درست نہیں ہوتی یعنی قمر جب اس منزل کے اندر ہو تو عورتوں کو احتیاط برتنی چاہیے


طلسمات اور کیمیا کے عمال اس میں بہت کارآمد ہوتے ہیں 


ہر نیا کام اگر اس منزل کے اندر شروع کیا جائے تو بہت اچھا رہے گا انشاء اللّٰہ


قمر اگر اس منزل کے اندر ہو تو عاملین حضرات کو چاہیے کہ وہ دفن شدہ خزانوں کو دریافت کرنے کے اعمال ، سحر کے علاج ،  انگوٹھیاں اور نقش اور لوح وغیرہ کا کندہ کرنا اور بیماریوں کا علاج اور ملازم کو قابو کرنے کے اگر عمال کریں تو ان کے اندر بہت اثر ہوگا  


قمر اگر اس منزل کے اندر ہو تو جو بچہ پیدا ہوتا ہے وہ نیک بخت ہوتا اور محبوب خلائق ہوتا ہے


بخور اس منزل کا عود اور زعفران ہیں 



دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

قمر کی تیسری منزل