چاند کی تیسری منزل کا نام ثریا ہے
اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل ثریا کے بارے میں بتایا جائے گا
3 _ خواص قمر در منزلِ ثریا
سعد
منزل ثریا برج حمل کے 27 درجے سے برج ثور کے 10 درجے تک ہوتی ہے
اس کا منسوبی حرف ( ج ) ہے یہ منزل آبی ہے
اس میں سات ستارے ہیں چھ روشن اور ایک بہت باریک
کچھ لوگ اس کو ثروت کے نام سے بھی پکارتے ہیں
اور کچھ لوگ اس کو نجم کے نام سے بھی پکارتے ہیں
بعض علماء کرام یہ کہتے ہیں کہ خداوند تعالیٰ کے ( وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ ) سے مراد یہی منزل ثریا ہے اور عرب اکثر ثریا کو نجم ہیں کہتے ہیں
اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس کا نام نجم رکھا ہے چنانچہ ارشاد ہے کہ جب نجم طلوع ہوتی ہے تو پھلوں وغیرہ سے آفتیں اور بیماریاں دور ہوجاتی ہیں اور نجم سے مراد ثریا ہی ہے
ایک ستارہ کف الخضبیب بھی ثریا کے پاس رہتا ہے اور ایک دوسرا ستارہ جزما اس کے نیچے واقع ہے اور ایک سرخ ستارہ ہے جس کا نام عیوق ہے یہ کافی بڑا چمکدار ہے جس کے پیچھے تین ستارے ہیں ان کو اغلام کہتے ہیں
کیونکہ یہ منزل ثریا کے قریب ترین ستارے ہیں اس لیے میں نے ان کو بیان کیا
قمر جب اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو حکم الہی سے عالم میں گرم سرد روحانیت نازل ہوتی ہے
اور قمر جب اس منزل میں ہوتا ہے تو عورتوں کے واسطے اعمال اور طلسمات اگر کیے جائیں تو کافی پر اثر ہوتے ہیں
یہ وقت دعاؤں کی قبولیت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے مسافروں کے واسطے بھی یہ وقت بہت اچھا ہے
قمر اگر اس منزل میں ہو تو سوداگروں کو اس میں نفع بہت ہوتا ہے اور یہ منزل بادشاہوں کے واسطے بھی نیک ہے
قمر اگر اس منزل میں ہو تو شادی کرنا اور ملازم رکھنا لیکن وہ ملازم عورت ہو تو بہت بہتر ہوتا ہے
اس منزل میں آوارہ جانوروں کو قابو کرنے کے اعمال بھی تیار کیے جاتے ہیں
قمر اگر اس منزل کے اندر ہو تو جو بچہ پیدا ہوتا ہیں وہ خوب زندگی بسر کرتا ہے عورتوں کے لئے اس کے اندر کشش ہوتی ہے یعنی عورتیں اس کی طرف کھچی چلی آتی ہیں
بخور اس منزل کا کلونجی ہے
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
0 Comments
Post a Comment