سلسلہ منازل قمر 


چاند کی چوتھی منزل کا نام دبران ہے 

اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل دبران کے بارے میں بتایا جائے گا 

4 _ خواص قمر در منزلِ دبران


نحس

منزل دبران برج ثور کے 10 درجے سے برج ثور کے 23 درجے تک ہوتی ہے

اس کا منسوبی حرف ( د ) ہے اور یہ منزل خاکی ہے

یہ برج حمل کی سرین ہے 

اس منزل کو دبران اس لیے کہتے ہیں کہ یہ منزل ثریا کی طرف پیٹھ پھیرے ہوئے ہے 

اور بعض علمائے کرام کہتے ہیں کہ برج ثور کے اندر یہ پانچ ستارے ہیں جن کو شامہ کہتے ہیں اور ان میں ایک سرخ ستارہ ہے اس کا نام عتیق ہے اس لئے بعض علمائے کرام منزل دبران کو عتیق کے نام سے بھی پکارتے ہیں 
اور اس کے آگے چند چھوٹے چھوٹے ستارے ہیں جن کو قلاص کہتے ہیں 
اور یہ سب اکٹھے ہوں تو بیل کا سر معلوم ہوتے ہیں ، یہ منزل ثریا کے پیچھے ہے 

قمر جب اس منزل میں داخل ہوتا ہے تو عالم میں حکم الہی سے ایسی روحانیت نازل ہوتی ہے جو عداوت و بغض اور فساد زمین میں پھیلا دیتی ہے 


قمر جب اس منزل میں ہو تو اعمال شروع کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے 

قمر جب اس منزل میں ہو تو اعمال طلسم تو بلکل ہی نہیں کرنے چاہیے غرضکہ اس وقت میں کوئی کام بہتر نہیں ہے


ہاں البتہ شر فساد یا کسی کو ہلاک کرنے کے اعمال ، خزانہ دفن کرنے ، کنواں یا نہر نکالنے کے واسطے ، یا میت دفن کرنے کے واسطے یہ منزل بہتر ہے اس کے سوا کسی کام کے واسطے یہ منزل بہتر نہیں ہے


قمر جب اس منزل میں ہو تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ ان شاء اللہ بہت لمبی زندگی بسر کرے گا 

بخور اس منزل کا لوبان ہے 


دعاؤں میں یاد رکھیے گا