سلسلہ منازل قمر 


چاند کی پانچویں منزل کا نام ہقعہ ہے 


اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل ہقعہ کے بارے میں بتایا جائے گا 


5 _ خواص قمر در منزلِ ہقعہ


یہ منزل نہ سعد ہے نہ نحس یعنی برابر ہے


منزل ہقعہ برج ثور کے 23 درجے سے برج جوزا کے 5 درجے تک ہوتی ہے


اس کا منسوبی حرف ( ھ ) ہے اور یہ منزل آتشی ہے


اس منزل میں تین ستارے ہیں جو بہت پاس پاس ہیں جیسے تین انگلیاں ملی ہوئی ہوں 


یہ منزل برج جوزہ کا سر ہے 


حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے کسی نے کہا کے اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آسمان کے تاروں کی گنتی کے برابر طلاق دے تو کیا حکم ہے تو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کے اس کو ہقعہ الجوزا کافی ہے یعنی اس کو تین طلاقیں ہوگئیں


قمر جب اس منزل میں ہو تو کیمیا کے اعمال نہیں کرنے چاہیے اور نہ درخت لگانے چاہئیے اور نہ نئے کپڑے پہننے چاہیے اور نہ ہی شادی کرنی چاہیے کیونکہ قمر اگر اس منزل کے اندر ہو تو کام کا انجام اچھا نہیں ہوتا 


بخور اس منزل کا عود ہے 



دعاؤں میں یاد رکھیے گا

قمر کی چھٹی منزل