سلسلہ منازل قمر 


چاند کی انیسویں منزل کا نام شولہ ہے


ہندی میں منزل شولہ کو مولا نچھتر کہتے ہیں


اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل شولہ کے بارے میں بتایا جائے گا 


19 _ خواص قمر در منزلِ شولہ


منزل شولہ برج عقرب کے 23 درجے سے برج قوس کے 5 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل سعد ہے


مؤکل اس منزل کا عطرائیل ہے


منزل شولہ سے منسوب حرف ( ق ) ہے


یہ منزل آبی اور جلالی ہے


قمر جب منزل شولہ میں نزول کرتا ہے تو حکم الٰہی سے عالم میں ممتزج روحانیت نازل ہوتی ہے جو شر کے کام کرتی ہے


قمر جب منزل شولہ میں ہو تو 

دشمنوں پر کامیابی ، دشمنوں پر عذاب ڈالنے ، مسافر کی حفاظت ، فصلوں کی زیادتی ، اور قیام اقتدار کے سلسلے میں بنائے گئے اعمال موثر ثابت ہوتے ہیں


قمر جب منزل شولہ میں ہو تو نیا کپڑا نہیں پہنا چاہیے


قمر جب منزل شولہ میں ہو تو کوئی طلسم نہیں بنانا چاہیے 


قمر جب منزل شولہ میں ہو تو کسی کے علاج کے واسطے کوئی عمل تیار نہیں کرنا چاہیے


قمر جب منزل شولہ میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ منہوس ، جھوٹا ، اور چغل خور ہوگا 


بخور اس منزل کا پوست ، مصطگی ہے



دعاؤں میں یاد رکھیے گا