سلسلہ منازل قمر 


چاند کی اٹھارویں منزل کا نام قلب ہے


ہندی میں منزل قلب کو جشیٹھا نچھتر کہتے ہیں


اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل قلب کے بارے میں بتایا جائے گا 


18_ خواص قمر در منزلِ قلب


منزل قلب برج عقرب کے 10 درجے سے برج عقرب کے 23 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل سعد ہے


مؤکل اس منزل کا اھجمائیل ہے


منزل قلب سے منسوب حرف ( ص ) ہے


یہ منزل بادی اور جمالی ہے


قمر جب منزل قلب میں نزول کرتا ہے تو ایسی روحانیت نازل ہوتی ہے جو کل فسادوں کی اصلاح کرتی ہے


قمر جب منزل قلب میں ہو تو علم کو باندھنے ، دشمنوں پر حاوی ہونے ، حکام کو گرانے ، اور اختلافات کو دور کرنے کے اعمال تیار کیے جاتے ہیں


قمر جب منزل قلب میں ہو تو یہ وقت جانور خریدنے اور جانوروں کا علاج کرنے ، درخت کاٹنے اور کھیتی کرنے ، اور خزانے نکالنے کے لیے اچھا ہوتا ہے


قمر جب منزل قلب میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ منحوس اور مکار ہو گا


بخور اس منزل کا بوہڑ کی پتی ہے


دعاؤں میں یاد رکھیے گا