سلسلہ منازل قمر
چاند کی سترہویں منزل کا نام اکلیل ہے
ہندی میں منزل اکلیل کو اترادھا نچھتر کہتے ہیں
اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل اکلیل کے بارے میں بتایا جائے گا
17_ خواص قمر در منزلِ اکلیل
منزل اکلیل برج میزان کے 27 درجے سے برج عقرب کے 10 درجے تک ہوتی ہے
یہ منزل برابر ہے
مؤکل اس منزل کا سرھماکیل ہے
منزل اکیل سے منسوب حرف ( ف ) ہے
یہ منزل آتشی اور جمالی ہے
اس میں تین ستارے ہیں بعض ان کو برج عقرب کے سر کا تاج کہتے ہیں
قمر جب منزل اکلیل میں نزول کرتا ہے تو حکم الہی سے ملی جلی روحانیت نازل ہوتی ہے
قمر جب منزل اکلیل میں ہو تو بغض ، عداوت ، اور شرارت کے اعمال تیار کیے جاتے ہیں
قمر جب منزل اکلیل میں ہو تو سفر کرنا ، شادی کرنا ، باغ لگانا ، کھیتوں میں بیج بونا ، اور نیا کپڑا پہننا اچھا نہیں ہے کیونکہ اس منزل میں قمر کو ہبوط ہوتا ہے اور اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا
قمر جب منزل اکلیل میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو گا وہ انتہائی شوم ، کنجوس ، اور رازدار ہو گا
بخور اس منزل کا سیاہ مرچ اور عود ہے
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
0 Comments
Post a Comment