سلسلہ منازل قمر
چاند کی بیسویں منزل کا نام نعائم ہے
ہندی میں منزل نعائم کو پوربا کھاڈ نچھتر کہتے ہیں
اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل نعائم کے بارے میں بتایا جائے گا
20 _ خواص قمر در منزلِ نعائم
منزل نعائم برج قوس کے 5 درجے سے برج قوس کے 18 درجے تک ہوتی ہے
یہ منزل سعد ہے
مؤکل اس منزل کا امواکیل ہے
منزل نعائم سے منسوب حرف ( ر ) ہے
یہ منزل خاکی اور جمالی ہے
قمر جب منزل نعائم میں نزول کرتا ہے تو حکم الٰہی سے عالم میں ایسی روحانیت نازل ہوتی ہے جو ، فرح ، خوشی ، اور دلوں کو پاک صاف کرتی ہے
قمر جب منزل نعائم میں ہو تو دینی اور دنیاوی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے
قمر جب منزل نعائم میں ہو تو ، جانوروں کی اصلاح ، محبوب کو اپنی طرف مائل کرنے ، قیدیوں کی مشقت دور کرنے ، کہ اعمال کرنے چاہیئے
قمر جب منزل نعائم میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ انتہائی نیک سیرت اور خوبصورت ہو
بخور اس منزل کا لوبان ہے
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
0 Comments
Post a Comment