سلسلہ منازل قمر 


چاند کی اکیسویں منزل کا نام بلدہ ہے


ہندی میں منزل بلدہ کو اترا کھاڈ نچھتر کہتے ہیں


اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل بلدہ کے بارے میں بتایا جائے گا 


21 _ خواص قمر در منزلِ بلدہ


منزل بلدہ برج قوس کے 18 درجے سے برج قوس کے 30 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل نحس ہے


مؤکل اس منزل کا ہمرائیل ہے


منزل بلدہ سے منسوب حرف ( ش ) ہے


یہ منزل آتشی اور جلالی ہے


قمر جب منزل بلدہ میں نزول کرتا ہے تو حکم الٰہی سے عالم میں بغض و عداوت کی روحانیت نازل ہوتی ہے


قمر جب منزل بلدہ میں ہو تو بغض و عداوت کے اعمال اگر کیے جائیں تو یہ کافی پر تاثیر ہوتے ہیں


لیکن قمر اگر منزل بلدہ میں ہو تو ایسی عورت کے لیے اعمال تیار کیے جاسکتے ہیں جو شوہر سے طلاق لینے کی ضد پر ہو لیکن شوہر طلاق نہ دینا چاہتا ہو


قمر اگر منزل بلدہ میں ہو تو کثرت زراعت ، کثرت مال و مویشی کے اعمال بھی تیار کیے جاسکتے ہیں


لیکن قمر اگر منزل بلدہ میں ہو تو بادشاہوں سے ملاقات ، شادی اور خریدوفروخت کرنا اور نیا کپڑا پہننا اچھا نہیں ہوتا


قمر اگر منزل بلدہ میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ منحوس اور حیلہ باز ہو



بخور اس منزل کا سنبل اور عود ہے



دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا