سلسلہ منازل قمر
چاند کی تیسویں منزل کا نام بلعہ ہے
ہندی میں منزل بلعہ کو شرون نچھتر کہتے ہیں
اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل بلعہ کے بارے میں بتایا جائے گا
23 _ خواص قمر در منزلِ بلعہ
منزل بلعہ برج جدی کے 14 درجے سے برج جدی کے 27 درجے تک ہوتی ہے
یہ منزل نحس ہے
مؤکل اس منزل کا میکائیل ہے
منزل بلعہ سے منسوب حرف ( ث ) ہے
یہ منزل آبی اور جلالی ہے
قمر جب منزل بلعہ میں نزول کرتا ہے تو حکم الٰہی سے عالم میں شر کی روحانیت نازل ہوتی ہے جو فساد برپا کرتی ہے
قمر جب منزل بلعہ میں نزول کرتا ہے تو کسی کو مالی طور پر نقصان پہنچانے ، زوجین میں تفرقہ پیدا کرنے وغیرہ جیسے امور کے سلسلے میں اعمال تیار کیے جاتے ہیں
یہ منزل اس لحاظ سے عمدہ بھی ہے کہ غلاموں اور جانوروں کا خریدنا ، اور مشائخ سے گفتگو کرنا ، نہر یا کنواں کھودنا ، کھیتوں میں بیچ ڈالنا ،
قمر جب منزل بلعہ میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو گا وہ مبارک اور نیک بخت ہوگا
بخور اس منزل کا بابونہ ہے
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا
0 Comments
Post a Comment