سلسلہ منازل قمر 


چاند کی بائیسویں منزل کا نام ذابح ہے

ہندی میں منزل ذابح کو اہجت نچھتر کہتے ہیں

اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل ذابح کے بارے میں بتایا جائے گا 

22 _ خواص قمر در منزلِ ذابح

منزل ذابح برج جدی کے 1 درجے سے برج جدی کے 13 درجے تک ہوتی ہے

یہ منزل نحس ہے

مؤکل اس منزل کا عزرائیل ہے

منزل ذابح سے منسوب حرف ( ت ) ہے

یہ منزل بادی اور جمالی ہے


یہاں پر میں آپ کو ایک خاص بات بتا دوں کہ ہندی نجوم یعنی علم ویدک کی کتب کے اندر اس منزل کو ہندی نام شرون نچھتر سے جانا جاتا ہے

اور یونانی علم نجوم کے حساب سے چاند کی تیسویں ( 23 ) منزل کو شرون کہا جاتا ہے

اس کی وجہ یہ ہے کہ شاکھا یعنی یونانی علم نجوم کے حساب سے چاند کی 28 منازل ہیں 


اور علم وید کے حساب سے چاند کی منازل یعنی نچھتر 27 ہیں

لیکن میں آپ کو شاکھا یعنی یونانی علم نجوم کے حساب سے منازل قمر کے بارے میں بتا رہا ہوں الحمدللہ
 

 قمر جب منزل ذابح میں نزول کرتا ہے تو حکم الٰہی سے عالم میں بغض و عداوت کی روحانیت نازل ہوتی ہے

قمر جب منزل ذابح میں ہو تو بغض و عداوت کے اعمال اگر کیے جائیں تو یہ کافی پر تاثیر ہوتے ہیں

قمر جب منزل ذابح میں ہو تو جو کام کیا جائے اس کا انجام درست نہیں ہوتا 

قمر جب منزل ذابح میں ہو تو بادشاہ اس وقت میں غصہ ہوتا ہے 

قمر جب منزل ذابح میں ہو تو کسی مرد یا عورت کو فعل زنا سے روکنے کے اعمال تیار کرنے چاہیے

اس کے علاوہ قمر جب منزل ذابح میں ہو تو کسی قیدی کی رہائی کے اعمال بھی تیار کیے جاسکتے ہیں

قمر جب منزل ذابح میں ہو تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ خوبصورت اور مبارک ہو گا لیکن دنیا کا حریص ہو گا 

بخور اس منزل کا کنسب ہے


دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا