سلسلہ منازل قمر
چاند کی پچیسویں منزل کا نام اخبیہ ہے
ہندی میں منزل اخبیہ کو ست بکھا نچھتر کہتے ہیں
اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل اخبیہ کے بارے میں بتایا جائے گا
25 _ خواص قمر در منزلِ اخبیہ
منزل اخبیہ برج دلو کے 10 درجے سے برج دلو کے 23 درجے تک ہوتی ہے
یہ منزل نحس ہے
مؤکل اس منزل کا اھرائیل ہے
منزل اخبیہ سے منسوب حرف ( ذ ) ہے
یہ منزل آتشی اور مشترک ہے
قمر جب منزل اخبیہ میں نزول کرتا ہے تو حکم الہی سے عالم میں فتنوں فسادوں کی روحانیت نازل ہوتی ہے
قمر جب منزل اخبیہ میں ہو تو مریضوں کا روحانی علاج اور طلسمات تیار نہیں کرنے چاہیے
کیونکہ قمر جب منزل اخبیہ میں ہو تو کوئی بھی اعمال اچھا نہیں ہوتا
لیکن قمر جب منزل اخبیہ میں ہو تو دشمنوں پر فتح پانے ، دشمنوں کو مصیبت میں ڈالنے ، کسی جگہ جاسوس یا قاصد بھیجنے ، شہوت کو باندھنے ، مکان کی بنیاد رکھنا ، اور قید کی خلاصی کے سلسلے میں موثر اعمال کیے جا سکتے ہیں
قمر جب منزل اخبیہ میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ فاجر و مکار فریبی ہو
بخور اس منزل کا لوبان ہے
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا
0 Comments
Post a Comment