سلسلہ منازل قمر 


چاند کی چھبیسویں منزل کا نام مقدم ہے


ہندی میں منزل مقدم کو پرو بھادرا نچھتر کہتے ہیں


اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل مقدم کے بارے میں بتایا جائے گا 


26 _ خواص قمر در منزلِ مقدم


منزل مقدم برج دلو کے 23 درجے سے برج حوت کے 5 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل سعد ہے


مؤکل اس منزل کا عطکائیل ہے


منزل مقدم سے منسوب حرف ( ض ) ہے


یہ منزل بادی اور جلالی ہے


قمر جب منزل مقدم میں نزول کرتا ہے تو حکم الہی سے عالم میں نیک اور پاکیزہ روحانیت نازل ہوتی ہے 


قمر جب منزل مقدم میں ہو تو اعمال محبت ، قلب و کشادگی شہوت کے اعمال تیار کیے جاتے ہیں


قمر جب منزل مقدم میں ہو تو امراض کے لیے دوائیں ، اور روحانیت کے لیے طلسم تیار کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ اگر کسی شخص کو قید کا ڈر ہو ، یا کسی شخص کو رنج و غم نے گھیر رکھا ہو ، تو اصلاح حالات کے اعمال بھی تیار کیے جاتے ہیں 


قمر جب منزل مقدم میں ہو تو بادشاہوں سے ملاقات کرنا انتہائی مبارک ہوتا ہے


قمر جب منزل مقدم میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ انتہائی مبارک اور نیک ہو 


بخور اس منزل کا کلونجی اور زعفران ہے



دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا