سلسلہ منازل قمر 


چاند کی ستائیسویں منزل کا نام مؤخر ہے


ہندی میں منزل مؤخر کو اترا بھادرا نچھتر کہتے ہیں


اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل مؤخر کے بارے میں بتایا جائے گا 


27 _ خواص قمر در منزلِ مؤخر


منزل مؤخر برج حوت کے 5 درجے سے برج حوت کے 18 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل نحس ہے


مؤکل اس منزل کا تورائیل ہے


منزل مؤخر سے منسوب حرف ( ظ ) ہے


یہ منزل آبی اور جلالی ہے


قمر جب منزل مؤخر میں نزول کرتا ہے تو حکم الہی سے عالم میں بد انجامی اور فساد کی روحانیت نازل ہوتی ہے


قمر جب منزل مؤخر میں ہو تو دشمن سے مقابلہ کرنا اور لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرنا بہتر ہے


قمر جب منزل مؤخر میں ہو تو تجارت میں کثیر نفع ، زراعت میں زیادتی ، امراض اور اعمال کو سلب کرنے ، یا پھر ازدواجی زندگی میں خرابی ہو ، یا پھر قیدی کو قید سے خلاصی مطلوب ہو تو اس سلسلے کے اعمال تیار کیے جاتے ہیں



قمر جب منزل مؤخر میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو گا وہ فاجر اور غدار ہوگا


بخور اس منزل کا سیاہ مرچ اور دار چینی ہے



دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا