سلسلہ منازل قمر 


چاند کی اٹھائیسویں منزل کا نام  رشا ہے

ہندی میں منزل رشا کو ریوتی نچھتر کہتے ہیں

اور آج آپ کو ان شاءاللہ منزل رشا کے بارے میں بتایا جائے گا 

28 _ خواص قمر در منزلِ رشا

منزل رشا برج حوت کے 18 درجے سے برج حوت کے 30 درجے تک ہوتی ہے

یہ منزل سعد ہے

مؤکل اس منزل کا لوخائیل ہے

منزل رشا سے منسوب حرف ( غ ) ہے

یہ منزل خاکی اور جمالی ہے

قمر جب منزل رشا میں نزول کرتا ہے تو حکم الہی سے عالم نیک انجام کی روحانیت نازل ہوتی ہے 

قمر جب منزل رشا میں ہو تو طلسمات ، اور کل نیک اعمال ، اور روحانی علاج کے اعمال کرنا بہتر ہوتے ہیں ،


قمر جب منزل رشا میں ہو تو شادی کرنا ، سفر کرنا ، نیا کپڑا پہننا ، مکان بدلنا ، اور حکماء سے ملاقات کرنا بہتر ہے ،

اس کے علاوہ قمر جب منزل رشا میں ہو تو کثرت مال و نفع ، تجارت ، امانت ضائع ہونے سے محفوظ کرنے ، مسافر کی سلامتی ، زوجین کے نفاق کو دور کرنے ، یا سمندری سفر میں سلامتی کے اعمال تیار کیے جاتے

قمر جب منزل رشا میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ مبارک ہو


بخور اس منزل کا کلونجی ہے


دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا