سرکش جنّات کو جلانے کا عمل۔

یہ عمل صرف عامل کے لیے ہے، 
یہ عمل حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کا ہے۔ جس مریض پر جنات مسلط ہو چکا ہو اور جگہ جگہ سے علاج کروا کر تھک چکا ہو تب یہ عمل ضرور کیجئے اور جنات کے مزے دیکھیے کہ کیسے جلتا ہے۔ 

مریض کو اپنے سامنے بٹھائیں پہلے مریض کے کان کو اپنے منہ کے قریب کریں اور کان پر 7 مرتبہ اذان باآواز بلند دیں اس کے بعد سورہ فاتحہ 7 مرتبہ پڑھیں اس کے بعد معوذتین یعنی سورہ فلق اور سورہ ناس بھی 7-7 مرتبہ پڑھیں پھر آیت الکرسی ایک بار پھر سورہ حشر کی چار آخری آیات پڑھیں پھر آخر میں سورہ صف مکمل پڑھ کر کان میں دم کردیں یہ سب پھر دہرائیں تین تین مرتبہ پڑھ کر دم کردیں تو ان شاءاللہ جنات اسی وقت جل جائے گا اور مریض خود جنات کی چیخو پکار سنے گا چاہے کتنا بھی سرکش کیوں نہ ہو اس عمل کے آگے جنات ٹک نہیں سکے گا۔