سلسلہ منازل قمر 


چاند کی پندرہویں منزل کا نام غفرا ہے

ہندی میں منزل غفرا کو سواتی نچھتر کہتے ہیں

اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل غفرا کے بارے میں بتایا جائے گا 

15_ خواص قمر در منزلِ غفرا

منزل غفرا برج میزان کے 1 درجے سے برج میزان کے 13 درجے تک ہوتی ہے

یہ منزل سعد ہے

مؤکل اس منزل کا ہمواکیل ہے

منزل غفرا سے منسوب حرف ( س ) ہے

یہ منزل آبی اور مشترک ہے

قمر جب منزل غفرا میں نزول کرتا ہے تو حکم الہی سے ایسی روحانیت نازل ہوتی ہے جس سے ، محبت ، راحت ، اور روحانیت پیدا ہوتی ہے 

قمر جب منزل غفرا میں ہوتا ہے تو بادشاہوں سے فائدہ ہوتا ہے


قمر جب منزل غفرا میں ہوتا ہے تو دوائیں درست کام کرتی ہیں

قمر جب منزل غفرا میں ہو تو درد کے علاج کے لیے دوا اور اعمال تیار کیے جاتے ہیں

قمر جب منزل غفرا میں ہو تو روحانی بیماری نظر بد ، سحر ، اور جنات کے علاج کے اعمال بھی تیار کیے جاتے ہیں 

اس کے علاوہ قمر جب منزل غفرا میں ہو تو میاں بیوی کے تعلقات کو بحال کرنے ، اور نفرت کو محبت میں بدلنے کے سلسلے میں اعمال تیار کرنے چاہیے


قمر جب منزل غفرا میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو جو مکار ، اور فریبی ہوگا 

بخور اس منزل کا لوبان ہے