سلسلہ منازل قمر
چاند کی چودھویں منزل کا نام سماک ہے
ہندی میں منزل سماک کو چترا نچھتر کہتے ہیں
اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل سماک کے بارے میں بتایا جائے گا
14_ خواص قمر در منزلِ سماک
منزل سماک برج سنبلہ کے 17 درجے سے برج سنبلہ کے 30 درجے تک ہوتی ہے
یہ منزل نحس ہے
مؤکل اس منزل کا حولائیل ہے
منزل سماک سے منسوب حرف ( ن ) ہے
یہ منزل بادی اور جمالی ہے
کچھ چاند کی گیارہویں منزل زھرہ کو منزل سماک کا نام دیتے ہیں
اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ چاند کی گیارہویں منزل زھرہ کے اندر دو ستارے ہیں ایک کا نام سماک الاعزل اور دوسرے کا نام سماک رامح ہے
لیکن منزل سماک چاند کی چودھویں منزل ہی ہے
قمر جب منزل سماک میں داخل ہوتا ہے تو حکم الٰہی سے ایسی روحانیت نازل ہوتی ہے جو عالم میں عداوت و فساد پیدا کرتی ہے
قمر جب منزل سماک میں ہو تو زہر تیار کرنا اور اور فساد کے اعمال تیار کیے جاتے ہیں
قمر جب منزل سماک میں ہو تو خرید و فروخت کرنا بہتر نہیں ہے
قمر جب منزل سماک میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ جھوٹا ، چغل خور ، بد کردار ہو گا
بغور اس منزل کا لوبان تر ہے
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
0 Comments
Post a Comment