سلسلہ منازل قمر 


چاند کی تیرھویں منزل کا نام عوا ہے


ہندی میں منزل عوا کو ہست نچھتر کہتے ہیں


اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل عوا کے بارے میں بتایا جائے گا 


13_ خواص قمر در منزلِ عوا



منزل عوا برج سنبلہ کے 5 درجے سے برج سنبلہ کے 17 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل نحس ہے


مؤکل اس منزل کا رومائیل ہے


منزل عوا سے منسوب حرف ( م ) ہے


یہ منزل آتشی اور مشترک ہے



قمر جب منزل عوا میں نزول کرتا ہے تو حکم الہی سے ایسی روحانیت نازل ہوتی ہے جو شہوت کو پروان چڑھاتی ہے 


قمر جب منزل عوا میں نزول کرتا ہے تو مرد عورتوں کی طرف  راغب ہوتے ہیں اور خواہ مخواہ ان کے پاس جانے کو جی چاہتا ہے


قمر جب  منزل عوا میں ہو تو یہ وقت اساتذہ کرام سے ملنے کے کے حق میں بہت بہتر ہوتا ہے


لیکن قمر اگر منزل عوا میں ہو تو کیمیا اور دشمنوں سے مقابلہ کرنے اور مقدمہ بازی یا حکام سے ملنے کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے 


قمر اگر منزل عوا میں ہو تو نیا کپڑا پہننا بہت اچھا ہے 


اس کے علاوہ قمر اگر منزل عوا میں ہو تو ، تجارت میں فروغ ، مال و دولت میں اضافہ ، کے اعمال بھی تیار کیے جاتے ہیں


قمر اگر  منزل عوا میں ہو تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ مشہور ہوگا چاہے مرد ہو یا عورت ہو



بخور اس منزل کا لوبان ہے



دعاؤں میں یاد رکھیے گا