سلسلہ منازل قمر 


چاند کی دسویں منزل کا نام جبہ ہے


ہندی میں منزل جبہ کو مگھا نچھتر کہتے ہیں


اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل جبہ کے بارے میں بتایا جائے گا 


10_ خواص قمر در منزلِ جبہ


منزل جبہ برج سرطان کے 27 درجے سے برج اسد کے 10 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل سعد ہے


مؤکل اس منزل کا سرکیتائیل ہے


منزل جبہ سے منسوب حرف ( ی ) ہے


یہ منزل بادی اور جمالی ہے


اس میں دو ستارے ہیں جیسے کہ شیر کی مونڈھوں پر بال ہوتے ہیں اور ان کے درمیان بہت کم فاصلہ ہے


 قمر جب اس منزل میں آتا ہے تو اس سے متوسط درجہ کی خیر و شر کے درمیان کی روحانیت پیدا ہوتی ہے


قمر جب اس منزل میں ہو تو محبت  اور قربت کے اعمال تیار کرنے چاہیے


قمر جب اس منزل میں ہو تو نقل مکانی بھی کر سکتے ہیں


لیکن قمر جب اس منزل میں ہو تو نیا کپڑا سینا اور پہننا برا ہے


قمر جب اس منزل میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ تجربہ کار نیک بخت ہو مگر مکار اور فریبی ہوگا


بخور اس منزل کا زعفران ہے



دعاؤں میں یاد رکھیے گا