سلسلہ منازل قمر 


چاند کی آٹھویں منزل کا نام نثرہ ہے



ہندی میں منزل نثرہ کو پکھ کہتے ہیں


اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل نثرہ کے بارے میں بتایا جائے گا 


8 _ خواص قمر در منزلِ نثرہ


منزل نثرہ برج سرطان کے درجہ 1 سے برج سرطان کے درجہ 13 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل نحس ہے


مؤکل اس منزل کا تنکفیل ہے


منزل نثرہ سے منسوب حرف ( ح ) ہے 


یہ منزل خاکی اور مشترک ہے


اس میں تین ستارے ہیں اور ان میں تھوڑا ہی فاصلہ ہے 


اس منزل کو برج اسد کی ناک بھی کہا جاتا ہے 


اور اس کو مخطتہ الاسد بھی کہتے ہیں


قمر جب منزل نثرہ میں داخل ہوتا ہے تو تو حکم الٰہی سے ایسی روحانیت نازل ہوتی ہے جو عداوت ، بغض ، پیدا کرتی ہے 


قمر جب اس منزل میں ہو تو دشمنوں اور سرکشوں کے واسطے اعمال اور طلسمات تیار کیے جاتے ہیں


کیونکہ یہ منزل خراب ہے اس لیے اس میں اعمال شر ہی کیے جاتے ہیں


قمر اگر اس منزل میں ہو تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ انتہائی فسادی اورمنحوس ہوگا



بخور اس منزل کا انار کا چھلکا ہے



دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

قمر کی نوویں منزل