سلسلہ منازل قمر 


چاند کی ساتویں منزل کا نام ذراع ہے 


اور آج آپ کو انشاءاللہ منزل ذراع کے بارے میں بتایا جائے گا 


7 _ خواص قمر در منزلِ ذراع


منزل ذراع برج جوزا کے 18 درجے سے برج جوزا کے 30 درجے تک ہوتی ہے


یہ منزل سعد ہے


مؤکل اس منزل کا شرفائیل ہے


ہندی میں اس منزل کو پونربس کہتے ہیں


منزل ذراع سے منسوب حرف ( ز ) ہے اور یہ منزل آبی ہے


بعض کا قول ہے کہ یہ برج اسد کا بازو ہے 


یہ دو چمکتے ہوئے ستارے ہیں جن کے بیچ میں اور بھی بہت سے چھوٹے چھوٹے سے ستارے ہیں ایسے معلوم ہوتے ہیں جیسے شیر کے پنجے


دیکھنے سے ان دونوں ستاروں کے درمیان ایک ہاتھ کا فاصلہ معلوم ہوتا ہے


بعض یہ کہتے ہیں کہ یہ برج اسد کے دو بازو ہیں ایک پھیلا ہوا اور دوسرا سمٹا ہوا اور جو بازو پھیلا ہوا ہے وہ منزل سماک کے سر پر ہے


قمر جب اس منزل میں آتا ہے تو عالم میں حکم الہی سے نہایت نیک روحانیت نازل ہوتی ہے



اس وقت میں علوم شروع کرنا ، علماء کرام سے ملنا ، عابدوں سے فیض لینا ، طلسمات بنانا ، تجارت کرنا ، بادشاہوں اور دوستوں سے ملاقات کرنا ، اور ہر ایک نیک کام اس میں بہتر ہے 



قمر جب اس منزل میں ہو تو جو بچہ پیدا ہو وہ ان شاء اللہ بہت خوش قسمت ہو گا


بخور اس منزل کا تخم کتان ہے



دعاؤں میں یاد رکھیے گا

قمر کی آٹھویں منزل