یا واسع کے عملیات و وظائف

Ya Wasiu

یا واسعُ

اعداد: 137

ترجمہ : اے وسعت دینے والے

اہل طریقت نے فرمایا ہے جو شخص حریص ہو  اس کے لئے  یہ اسم نافع ہے اگر 137 مرتبہ روزانہ ورد میں رکھے تو حق تعالی اپنے افضال کی بارش فرمائے۔اگر کوئی 1025مرتبہ روزانہ پڑھے تو علو مرتبہ ،منزلت عالی، تسخیر قلوب سلاطین و امراء،رفعت و جاہ و منزلت،احوال عجیب و حالات غریب اور وسعت رزق کے مفادات حاصل ہوں۔اگر اسم واسع کے نقش کو لکھ کرکسی مکان یا دکان یا ذخیرہ یا تجوری وغیرہ میں رکھیں تو برکت حاصل ہو۔

تسخیر کے لئے ستر یوم روزانہ ستر ہزار مرتبہ پڑھے تو مرتبہ عالی ہو ۔تمام مخلوق مطیع مسخر ہو ۔

وسعت رزق کے لئے پندرہ مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھے۔