Ya Mujeeb
یا مجیب
ترجمہ: اے دعاؤں کے قبول کرنے والے
اسم پاک یا مجیب کی برکت سےحضرت اسماعیل علیہ السلام کے گلے پر چھری کند ہو گئی تھی۔
امام علی رضا رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا کہ اس اسم کو ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہو۔
اگر کسی دعا یا عمل کے آخر میں چھبیس مرتبہ یا سریع یا مجیب پڑھے تو فورا ظہور ہو۔حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہےجو اس اسم کا نقش لکھ کر اپنے پاس رکھے گاتو اللہ تعالی کی پناہ میں رہے گا اور ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔
اگر کسی شخص کو کوئی مہم درپیش ہو یا کسی امر مین مضطرب ہو تو ایک مجلس میں نوے ہزار مرتبہ پڑھےان شاءاللہ حاجت پوری ہو بغایت مجرب ہے۔ حضرت شیخ بونی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاکم یا بادشاہ کو مسخر کرنا ہو تو اس کی تصویر خلوت میں اپنے سامنے رکھےاور اسم مجیب کا نقش ٹھیکری پر لکھ کر اپنے پاس رکھےاور خلوت میں اس اسم کو پڑھنا شروع کرے ان شاءاللہ مقصد حاصل ہو۔
اگر اسم مجیب کا نقش چاندی پر کندہ کروا کر اپنے پاس رکھے تو قبولیت دعا کی برکت حاصل ہو۔
جو سر کے درد میں مبتلا ہو اس کو اسم پاک یا مجیب تین مرتبہ پڑھ کر دم کریں
ان شاءاللہ فورا سر درد کافور ہو جائے گا۔
جو بچے امتحان دینے سے پہلے پچپن مرتبہ اسم یا مجیب پڑھ کر دعا کریں تو ان شاءاللہ ان کا نتیجہ اچھا آئے گا۔
(السریع المجیب ) اجابت کی اکسیر ہے۔
1۔ اسماء الحسنیٰ 99اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment