Ya Raqeebo ke amliyat o wazaif


Ya Raqeeb
 یا رقیب

ترجمہ : اے ہر چیز پر نظر رکھنے والے

اسم پاک یارقیب معانی و اوصاف میں بہت وسیع ہے۔ یہ اسم حسن و جمال اولاد۔ زرومال۔ کارو بار کھیتی باڑی اور ملازمت وغیرہ کی محافظت کے لئے اکسیر ہے۔

اگر کسی کے حسن و جمال و اولاد، اموال ، عزت وآبرو کے حاسدین زیادہ ہوں یا کسی کی منگنی ہو چکی ہو اور حاسدین درمیان میں حائل ہو جائیں اور کشیدگی پیدہ کرنے کی کوشش کریں یا کشیدگی پیدہ کردیں تو ایسی صورت حال میں اسم پاک یارقیب کا ورد کرنا چاہئے۔

جو مال و ملکیت بوجہ دشمنی و حسد چھین لی گئی ہو اس کے حصول کے لئے بھی اسم یارقیب کا عمل بہت بہتر ہے۔

حضرت امام علی رضا رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس کے دشمن ہوں اور اس کے پاس دشمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ ہو تو اس کو چاہئے ہر نماز سے پہلے سات مرتبہ اسم پاک یارقیب پڑھ لیا کرے۔۔

گھر بار یا کھیتی وغیرہ کو تنہا چھوڑتے وقت دشمن کے نقصان پہنچانے کا خطرہ ہو تو اسم یارقیب سات مرتبہ پڑھ کر جس کی حفاظت مقصود ہو اس کے گرد دم کردے تو ان شاءاللہ واپسی تک کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔