jadoo ka tod behri ke amal se

 بحری دیوی  کا  اوریجنل عمل

بحری ہندوازم کی  ایک دیوی ہے۔ بہت سے عامل حضرات  بلا تفریق اس کا عمل کرتے ہیں۔باقی جتنے منہ اتنی باتیں۔آجکل ہر تیسرے بندے نے اپنے حساب سے عمل میں رد و بدل کیا ہوا ہے اور ہر بندہ اپنے عمل کو اوریجنل کہتا ہے۔ جبکہ زیر نظر ایک قدیم ھدا ہے جو سینہ بسینہ مجھ تک پہنچا ہے۔یہ ایک پنجابی اردو مکس ھدا ہے۔

ہمارے ضلع ساہیوال میں ایک نوے سالہ بزرگ ہوا کرتے تھے بابا عاشق علی یہ ان کا عطا کیا ہوا عمل ہے ان کو بھی یہ ھدا اپنے اساتذہ کرام سے سینہ بسینہ ملا تھا۔ اب تو وہ بزرگ وفات پا چکے ہیں۔ جو بھی اس عمل کو کرے۔ وہ بابا عاشق علی  کی اور میں ناچیز مزمل حسین کی مغفرت کی دعا ضرور کرے۔

عمل یہ ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

بسم اللہ ہتھیاری۔ویریاں عرشیں گڈی چاہڑی۔ویکھا بحری دی سواری۔

بحری بحری ویری کے وار باندھو۔دسوں دوار باندھو۔آیا ہوا وار باندھو۔

بحری آۓ بحری جاۓ ۔بحری سب جگہ سماۓ۔جادو ٹونہ سب رد ہوجاۓ۔

جو جادو بندش پھر کراۓ۔ الٹ پلٹ کر وہاں کا وہیں  پر جائے۔جو جو کرے سو سو مرے۔

پلٹ کے اس کا بھیجا ۔اسی کے سر پڑے۔

موسی و ھارون کی لاٹھی ۔جادو ٹونہ کرنے والے کی پھوٹے چھاتی۔

ساحر پڑے موت کی گھاٹی۔

پیر استاد کی نظر۔ بیکار ہوا جادو کا اثر

بسم اللہ اللہ اکبر۔بسم اللہ اللہ اکبر۔ بسم اللہ اللہ اکبر۔


یہ عمل  49 مرتبہ پڑھ کر دم کرتے رہیں۔

یا پانی پر دم کرکے پلائیں یا چھڑکتے رہیں۔ یا لوبان پر دم کرکے دھونی دیتے رہیں۔

موقع محل کے مطابق عامل اپنے طریقہ سے استعمال کر سکتا ہے۔



طالب دعا۔

ڈاکٹر مزمل حسین۔