Jadoo ka tod kese karen

بجری  دیوتا کا قدیم عمل

آج جادو ٹونہ کی کاٹ و پلٹ کا ایک مجرب المجرب عمل آپ لوگوں کی نظر کرنے جا رہا ہوں۔

لیکن پہلے یہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ عمل ھندو دیوتاؤں کے سفلی عملیات میں سے ہے۔ 

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سبھی سفلی عملیات ناجائز اور کفر ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگ روحانی عالمین کی تقسیم کے بارے میں علم نہیں رکھتے کہ سفلی کہتے کس عالم کو ہیں۔  علوی کا کیا مطلب ہے اور  نوری عمل کس کو کہتے ہیں۔

بہر کیف یہ ایک لمبی بحث ہے۔ اس موضوع کو چھیڑ کر میں کسی مفتی صاحب سے بحث و مباحثہ نہیں کرنا چاہتا۔ جس کو میری بات سے اتفاق ہو وہ عمل کرلے جس کو اختلاف ہو وہ نہ کرے۔

اصل بات کی طرف آتا ہوں۔

آپ لوگوں نے سنا ہوگا کہ ھندو ازم میں چھتیس کروڑ دیوی دیوتا ہیں۔ اور اسی طرح ھندوازم کی بھی پریت آتمائیں یعنی شیاطین ہیں۔ 

جس عمل کی میں بات کر رہا ہوں وہ بھی ھندو ازم کے ایک دیوتا کا عمل ہے جس کا نام ہے  ، بجر، یا،کیواڑبجر،  عرف عام میں مشہور ہوتے ہوتے اختصار اختیار کرتا گیا بجری کے نام سے مشہور ہوگیا اور آجتک بجری کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ اس دیوتا کے پاس جادو ٹونہ کاٹنے اور پلٹنے کی بہت قوت مالک نے عطا کی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے بے شمار لوگ بلا تفریق اس کے عمل کے ذریعے سے جادو و ٹونہ ٹوٹکا کی کاٹ کرتے ہیں۔ اور کئی طرح کے ھدے پڑھتے ہیں لیکن زیر نظر ایک قدیم ھدا ہے جو عرصہ سے مجرب چلا آرہا ہے۔ آج کے زمانے میں بجری کے کئی ھدے زبان زد عام ہیں۔ لیکن یہ ھدا بہت قدیم ہے۔

امید ہے کہ ساتھیوں کو بات سمجھ میں آگئی ہوگی۔

اب عمل آپ کی نظر کرتا ہوں۔ 

عمل یہ ہے:


بجری بجری بجر کیواڑ۔

بجری باندھو دسوں دوار۔

بجری آۓ بجری جاۓ

 بجری سب جگ میں سماۓ۔

جو کرے جادو ٹونہ

 وہ کبھی سکھ نہ پاۓ۔

اس کا کیا اسی پہ جاۓ۔

طریقہ یہ ہے۔

سب سے پہلی شرط عمل کی یہ ہے کہ ایک ترستہ تلاش کریں۔ کسی ویرانے یا جنگل پہاڑوں وغیرہ میں۔ 

(ترستہ ٹی چوک کو کہتے ہیں) 

ٹی چوک میں اکیس دن یہ عمل 101 مرتبہ روزانہ پڑھے۔ 

لیکن اس میں توشہ کی بھی شرط ہے۔ 

ایک ہاتھ میں 101 دانوں والی تسبیح پکڑیں۔ دوسرے ہاتھ میں توشہ پکڑ کر عمل کریں۔ 

توشہ میں دو ثابت چھالیہ دو پان کے ثابت پتے اور ایک اگر بتی شامل ہیں

ان شاءاللہ اکیس دن میں آپ اس عمل کے زبردست عامل ہوجائیں گے۔ 

اس کے بعد انچاس(49) مرتبہ پڑھ کر جس کو بھی دم کریں گے۔ اس پر موجود جادو ٹونہ کے اثرات کی فورا کاٹ و پلٹ ہوجاۓ گی۔

اور مریض موقع پر ہی صحت و تندرستی محسوس کرے گا۔

نوٹ اس طرح کے کاٹ و پلٹ والے عملیات صرف عاملین حضرات ہی کریں تو بہتر ہے ورنہ ایسے عملیات میں دوبارہ شدید اٹیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو غیر عامل کے لئے بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

طالب دعا 

ڈاکٹر  مزمل حسین