Ghaib se rozi milay
سید نور عالم شاہ کا با اجازت عمل

دعا کی کنجی

ٱللَّهُمَّ رَبَّنَآ أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ

 

ٱلسَّمَآءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا

 

وَءَاخِرِنَا وَءَايَةً مِّنكَ ۖ وَٱرْزُقْنَا 


وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ

یہ عمل ایسا عمل ہے کے اپ اس عمل سے اللہ پاک سے جو بھی مانگو گے اللہ پاک وہ عطا کر دیتے ہیں_ اور فوراً عطا کر دیتے ہیں ذاتی مجرب عمل ہے_

میری بھانجی ہے اس نے کہا کے ماموں کوئی ایسا عمل دیں جس سے سارے کام بن جائیں اور فوراً بنے ذہن میں ایا اور یہ ایت بتا دی اور وہ اس ایت سے اللہ پاک سے جو مانگتی اللہ پاک اس کو عطا کر دیتا _

میں اکثر انکے گھر جاتا کہتا مجھے کہتی ماموں کیا کھاو گے میں کبھی کہتا بریانی کبھی کڑاہی تو کبھی کیا وہ کہتی بس 5 منٹ انتظار کریں مل جائے گا _ وہ باہر جاتی 5 منٹ بعد اکے میرے ساتھ بیٹھ جاتی اور 5. 10 منٹ بعد دروازہ گیٹ کی بیل بجتی اور کہیں نہ کہیں سے جس چیز کی فرمائش کی ہوتی وہ مل جاتی تھی 20 بیسوں بار ایسا ہوا مجھے کہتی میں اس عمل سے اللہ پاک سے جو مانگتی ہوں منٹوں میں مل جاتا ہے_ ایک خاتون کی کال آئی پشاور سے  کہا ایسا عمل بتا دیں کے جس سے تما جائز امور میں استعمال کریں اور فوراً کام بنے یہ ایت بتا دی کچھ دن بعد کال کی حیران تھی کے اپ نے مجھے ایسا عمل عطا کیا ہے کے جو بھی جس وقت ماگتی اللہ پاک عطا کر دیتا ہے_

ایک ریڑھی والے سے فروٹ لے رہا تھا کہتا ہے فروٹ بکتا نہیں کبھی کبھی تین تین دن تک میں نے کہا قرآن پڑھے ہو کہتا ہے ہاں میں نے یہ ایت ایک پرچی پہ لکھ کے سمجھا دی میں نے کہا کے جب بھی ریڑھی لگاو یا فروٹ منڈی سے لو یہ پڑھ لیا کرو ہفتے بعد جب دوبارہ اس راستے سے گزر رہا تھا تو اس نے اواز دی پیچھے سے اور کہا کے اپکا انتظار کر رہا تھا کے کب آئیں گے کہا اپ نے جو عمل بتایا بے انتہا کمال کا ہے پہلے دن ہی عمل کیا تو ایک گھنٹے میں سارا فروٹ بک گیا اور دوبارہ منڈی سے لایا وہ بھی بک گیا اور تیسری بار پھر گیا لینے وہ بھی عصر سے پہلے بک گیا اس نے کچھ فروٹ تحفتاً دئیے اور کہا کے اب میں زیادہ فروٹ لاتا ہوں تاکہ بار بار جانا نہ پڑھے اور اللہ کے فضل سے سب بک جاتا ہے _

جو انٹرویو کے لئے جاتا میں یہ عمل بتا دیتا ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا _جو امتحانات کے دوران پڑھتا اسکے اچھے مارکس اتے جس کے کہیں پیسے پھنسے ہوتے اسکو بتاتا وہ بندہ خود پیسے دینے جاتا جس کی تنخواہ کم ہوتی اسکو بتاتا اسکی تنخواہ میں اضافہ ہو جاتا _ اپ کو گھر کی خواہش ہو گاڑی کی جاب کی جس چیز کی اپ کر کے دیکھیں ان شاءاللہ میرے اللہ نے چاہا تو ضرور ملے گا بہت سے واقعات ہیں لیکن سب بتانا شروع کرونگا تو پوسٹ بہت طویل ہو جائے گی_

جائز امور میں اپ اس عمل کو استعمال کریں کبھی مایوسی نہیں ہوگی اللہ پاک کے فضل سے میرا خود کا ذاتی مجرب المجرب عمل اور جو واقعات بتائے یہ سب میرے سامنے کے ہیں_


عمل کا طریقہ :

گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی

گیارہ مرتبہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114

پھر 11 مرتبہ درود ابراہیمی


پڑھکر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک مار دیں اور اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کریں ان شاء اللہ اللہ پاک اپنے فضل سے اپکی حاجت پوری فرمائیں گے

ایک صاحب کو عمل بتایا اس نے پڑھا بقول اسکے کچھ وقت انتظار کیا کام نہیں ہوا میں نے کہا میرے پڑھنے میں کمی تھی دوبارہ کیا نہیں ہوا تیسری مرتبہ پھر کیا تو اللہ پاک نے عطا کر دیا _

یہ بتانے کا مقصد کے ساری کمی کوتاہیاں ہم میں ہیں عمل اپنی جگہ بالکل سچا پکا ہے

اس عمل کی سب کو عام اجازت ہے تو کوئی بار بار اجازت کا نہ کہیں سب کریں جس کا دل چاہے_ اتنا کہوں گا اپ کا کام ہو تو مجھے بھی دعاوں میں یاد رکھیں


                          / سید نورعالم شاہ /