Ya Zuljalal e wal ikram
یا جلیل ،یا ذوالجلال و الاکرام

ترجمہ : اے بزرگی والے اور بے حد کرم کرنے والے۔


حضرت امام علی رضا رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگرکوئی اسم پاک ذوالجلال والاکرام روٹی کے ایک ٹکڑے پر لکھ کر کھائے اور باقی روٹی صدقہ کردےتوب تمام مخلوق مسخر ہواور با اکرا م پیش آئے اس اس کا وِرد کرنے والا خدا اور بندگان خدا کے سامنے معزز و مکرم ہو۔ اور جمیع مقاصد و مراعات حاصل ہوں۔ اگر اسم یا ذوالجلال والاکرام سفید کاغذ پر لکھ کر مکان میں رکھے تو برکت ہو لوگ اسکی جانب رجوع کریں۔اگر حاملہ عورت لکھ کر باندھے تو حمل اسقاط سے محفوظ رہے اور بچہ جن و آسیب و ام الصبیان سے محفوظ رہے۔ اگر کھانے یا پانی پر د کرکے طرفین کو کھلائے یا پلائے تو صلح ہو۔ اگر سیسہ کی تختی پر لکھ کر مطلوب کی صورت بناکر اس کے مکان میں رکھ دےتو دشن کی نکسیر جاری ہو۔ اگر مٹی کا پتلا بناکر اس اسم یا ذوالجلال والاکرام لکھ کر خشک کرکے اس کا برادہ بنا کر ظالم کے گھر میں ڈال دیں تو ظالم ٹباہ و برباد ہو۔