Ya Haseebo, Al Haseeb
یا حسیبُ
ترجمہ : کفائت کرنے والا ، کافی
اسم پاک یا حسیب کی برکت سے کراماََ کاتبین اور ملائکہ مقربین بندوں کے اعمال پر مطلع ہوتے ہیں۔ شر وخوف دشمناں اور بدمزاج بدکار عورت کو راہ راست پر لانے کے لئےاوراسی طرح بیوی اپنے عیاش اور بدکار شوہر کے لئے، ملازم اپنے ظالم و جابر حاکم جس سے ہر وقت عزت و آبرو کا خطرہ رہتا ہو اس کے لئے چہار شنبہ یا پنجشنبہ کو روزہ رکھے اور بعد ہر نماز کے 77 مرتبہ کہے (حسبی اللہ) ان شاءاللہ تعالی چند ہی مرتبہ عمل کرنے سےعادات بد واعمال قبیحہ سے نجات حاصل ہو۔
اگراسم حسیب کےاعداد کے مطابق بغیر صوم کے ورد کرےتو اس کی برکت سے حاجات بر آویں۔مال ، اہل عیال آفاتِ ارضی وسماوی سے محفوظ رہیں،۔
شریر ،کند ذہن، کام کاج اور پڑھنے سے بھاگنے والے ، خوف و ڈر سےرونے یا نظربد سے بیمار ہونے والےبچوں کو مٹی کے پیالے یا آبخورے پر (یا حسیب یا مقیت )سات مرتبہ پڑھ کر دم کرنے کےبعدہ اس میں سے کچھ پانی خود پیئے اور بچاہوا پانی بچے کو پلائے ان شاءاللہ شفا ہوگی۔
1۔ اسماء الحسنیٰ 99اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment