اسم پاک یا مقیت نفس کو مطیع اور روح کو مسخر کرنے میں یکتا ہے یعنی جو شخص نفس کو تابع کر لیتا ہے وہ پانی پر مثل زمین چلتا ہے اور قضائے بسیط میں پرواز کرتا ہے۔اور روح مسخر ہو جاتی ہے تو جسم روح کی مانند لطیف ہو جاتا ہے۔اس کے لئے قرب و بعید سب یکساں ہو جاتے ہیں روح کی طرح جسم آسمانوں کی سیر کرتا ہے۔ اور اسم پاک المقیت بے سہاروں کو سہارا دیتا ہے ۔
اہل تحقیق نے فرمایا ہے کہ یامقیت کے دریائے معرفت میں غرق ہوکر پڑھے اور اپنا زیادہ وقت خدمت خلق میں صرف کرےاور ہر دوست و دشمن پر شفقت و جود و سخا کرنے میں دریغ نہ کرے تاکہ حق تعالی نفس کو مطیع اور روح کو مسخر کردے۔
1۔ اسماء الحسنیٰ 99اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment