Benefits if ism ya hafeez, al hafeez,


Ya Hafeez, Al Hafeez
یا حفیظُ

ترجمہ : اے حفاظت کرنے والے

اسم پاک یا حفیظ  کا عامل حاکم کے خوف سے ، ظالم کے ظلم سے، اور شر شیاطین سے محفوظ رہتا ہے چرند  و پرند،درند و حشرات الارض سے محفوظ  و مامون رہتا ہے۔ جنگلات میں کام کرنے والوں، فوجیوں، جہاز رانوں اور اسی طرح کےدوسرے کام کرنے والوں کو اسم یا حفیظ کا ورد ضرور کرنا چاہئے اور بچوں کو خلل آسیب اور بیماری سے حفاظت کے لئے اسم یا حفیظ کا نقش دینا چاہئے۔ 
امام علی رضا رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ   اسم یا حفیظ 998 مرتبہ  کاغذپر لکھ کر بازو پر باندھے تو وسوسہ شیطانی  و خیالات فاسدہ ، خوف سلاطین ، سانپ ، بچھو کے گزند سے محفوظ رہے۔ لاعلاج مریض کے بازو پر باندھیں تو مریض شفایاب ہو۔