Ya Ali
یا علی
ترجمہ : اے سب سے اعلٰی مقام والے
اگر کوئی اسم پاک یا علی کی تلاوت کرے گا اگر وہ ادنٰی ہوا تو اعلی مرتبے پر پہنچے اگر ذلیل ہو تو عزیز ہو جائے،فقیر ہو تو مالدار ہو جائے، غریب الوطن ہو تو وطن واپسی کا سامان مہیا ہو جائے، دشمن پر فوقیت حاصل ہو، ملوک و سلاطین میں تقرب حاصل ہو، اگر اسم یا علی کا نقش انگشتری میں پہنےاور یا علی کا ورد کرے تو ایسے عجیب و غریب اثرات ملاحظہ فرمائے کہ خود حیران رہ جائے۔ اگر حاکم یا بادشاہ ہے تو لشکر اور رعایا سر تسلیم خم کردے۔اور وہ انگشتری ایسی لڑکی کو پہنائی جائے کہ جس کی شادی نہ ہوتی ہوتو بہ برکت اسم معظم پیغام آنا شروع ہو جائیں۔ بہتر ہے کہ علی العظیم کو ملا کر پڑھےیاعلی یاعظیم پڑھنے کے بعد تین مرتبہ آئۃ الکرسی شریف کی تلاوت کرے۔
اسم پاک یاعلی کی کثرت اور پنجتن پاک واہل بیت اطہار کی محبت رکھنے والے درجہ ولائت پر فائز ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اسم پاک (علی )اللہ کریم کا بھی اسم ہے اور حیدرِ کرار شیر خدا کا اسم شریف بھی علی رضی اللہ تعالی عنہ ہے اور آپ والی الولی ہیں۔ اس وجہ سے اس اسم پاک کی اور بھی جلدی اجابت ہوتی ہے۔ناد علی شریف مشہور عالم ہے اور میرے لئے جام ِآبِ حیات ہے۔
1۔ اسماء الحسنیٰ 99اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment