benefits of ism ya samio, al samio,

Ya Samio, Al Samio

 یَا سَمِیعُ

ترجمہ؛ اے سب کچھ سننے والے۔

امام علی رضاء رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ اسم پاک یا سمیع پڑھنے والا مستجاب الدعوات  ہو جاتا ہے۔ اہل تحقیق لکھتے ہیں کہ یا سمیع کے عامل کو چاہئے کہ فحش گفتگو اور غیبت سے اپنی زبان و کان کو بچائے۔
محمد احمد تمیمی علیہ رحمہ فرماتے ہیں اگرکوئی شخص  بعد از نماز فجر سات مرتبہ (فَسَیَکفِیکَھُمُ اللہُ وَھُوَسَمِیعُ العَلِیم)  پڑھے تو  اللہ تعالی تمام دن کی مہمات میں کفایت فرمائے اور مشکلات سے محفوظ فرمائے۔
اگر اس کا نقش لکھ کر اپنی ٹوپی میں رکھے تومرتبہ بلند ہو اور عزیز خلائق ہو۔اس کا نقش دھو کر بواسیر والے کو پلاۓ تو شفاء ہو۔ 868 مرتبہ روزانہ چار دن جس نیت سے پڑھے وہ مراد حاصل ہو۔
کثرت سے  یا سمیع پڑھے تو مستجاب الدعوات ہو۔
کوئی بھی نوری روحانی عمل  ختم کرنے کے بعد7 مرتبہ یا سمیع پڑھنا مفید ہے عمل کی جلد اجابت کی نیت سے۔