Ya Razzaq Al Razzaq
یَا رَزَّاقُ
ترجمہ؛ اےکل مخلوق کو روزی دینے والے۔
اگر کوئی صبح صادق کے اور نماز سے پہلے اپنے گھر کے چاروں کونوں میں کھڑے ہوکر
(دس ، دس )مرتبہ یا (200،200 )مرتبہ یا رزاقُ پڑھا کرے تو اس کے گھر میں رنج اور مفلسی نہ ہوگی لیکن داہنے کونے سے شروع کرےاورمنہ قبلہ کی طرف سے نہ پھیرے،
جو 100 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کرےمحتاج نہ رہےگا۔ جو نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان اکتالیس دن تک اول و آکر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ550 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کرے وہ دولت مند ہوگا مگر شرط یہ ہے کہ بلا ناغہ پڑھے اگر ناغہ کر لیا تو دوبارہ سے شروع کرنا پڑے گا۔
جو فرد عشاء کی نماز کے بعد ننگے سراول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ یا رزاق ترزق من تشاء یا رزاق 41 مرتبہ روزانہ پڑھے تو وہ فتوح رزق پائے گا۔
جو اسم یا رزاق کی کثرت کرے گااسے فراخ روزی ملے گی۔ جو کوئی روزانہ پانچ سو پینتالیس مرتبہ یارزاق پڑھے گا اس کا رزق کشادہ ہوگااور کوئی دشواری اور درماندگی نہ آئے گی۔
اگر کوئی تنہائی روزانہ 1000 مرتبہ پڑھا کرے تو اس کی ملاقات حضرت خواجہ خضر علیہ السلام سے ہوگی بشرطکہ اس کا اکل حلال ہو۔
اسماء الحسنیٰ کی دعوت دینے کا طریقہ
اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment