benefits of ism ya fattah, al fattah

Ya Fattah, Al Fattah

 یَافَتَّاحُ 

ترجمہ ؛  اے  اچھے کاموں کو کھولنے والے
اگر کوئی فجر کی نماز کے بعد سینے پر ہاتھ رکھ کر  70 مرتبہ اسم  یا فتاح پڑھے اس کے دل سے زنگ جاتا رہےاور صفائے قلب حاصل ہو۔ جو کوئی اسم یا فتاح کا ورد کثرت سے کرے گا اس کے دل سے کدورت دور ہوگی  اور  ابواب فتح و نصرت اس پر  کھلیں گے۔جو اس اسم کو سات بار روزانہ پڑھتا رہے اس کے دل کی تاریکی جاتی رہے گی۔
اسم  پاک یا فتاح  امتحان دینے والوں ، وکیلوں ، مناظروں ، نئی نئی ایجاد کرنے والوں ،مفکروں ، مبلغوں ، مقرروں کے لئے شمع شبستان کا کام دیتا ہے۔جو  شخص دو رکعت نماز ادا کرے پہلی رکعت میں فاتحہ اور یس شریف کی تلاوت کرے دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ  تباک الذی کی تلاوت کرے اور سلام پھیرنے کے بعد 489 مرتبہ  یا فتاح پڑھےاس کی تمام مشکلات آسان ہوں ہر حاجت پوری ہوغیبی امداد شامل حال ہو ۔