Ya Qabiz, Al Qabiz, Ya Qabid

یَا قَابِضُ

ترجمہ؛ اے روح  قبض کرنے والے۔ 
اگر کوئی فرد اسم پاک یا قابض کو 40 دن تک روزانہ روٹی کے چار ٹکڑوں پر لکھ کھا لیا کرے تو وہ بھوک اور عذابِ قبر سے مامون ہو جائے گا،جو روزانہ 30 مرتبہ پڑھا کرے اپنے دشمن پر فتح پائے گا۔
اگر دشمن قوی ہو اور جان و مال کا خطرہ ہوتو3 شب متواتر 903 مرتبہ بنیت آوارگی دشمن پڑھے تو دشمن مقہور ہواور مقصد حاصل ہو لیکن کسی کے لئے ناجائز ہرگز نہ کرے ورنہ سخت رجعت میں گرفتار ہوگا۔
اسم پاک القابض وہ اسم ہے جس کی قوت سے ملک الموت روح قبض کرتا ہے، اگر کوئی اس اسم کی مواظمت کرے تو اس کی مشکلیں آسان ہوں اور قوت و ہیبت زیادہ ہو، 
اسم پاک یا قابض کے اعداد قمری 903 ہیں  اس اسم کا نقش بنا کر بواسیر ، جریان خون ، یا خون حیض روکنے کے لئے اکسیر ہے۔
اسماء الحسنیٰ کی دعوت دینے کا طریقہ
 
اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف  کے لئے کلک کریں

بندش  لگانے  کا  شاھکار  عمل 

کسی بھی چیز یا کام پر بندش لگانے کےلیے یہ عمل سخت ترین ھے مثلا دشمن کی بدگوئی اور زبان بند کرنا ۔ دشمن کی ایذا رسانی آور لڑائی جھگڑے پربندش لگانا ۔ ناجائز کاروبار سود اور حرام کاروبار بند کرنا ۔ بیوی کو مرد اور مردکو بیوی کی محبت میں باندھنا۔ غلط تعلقات پر بندش لگانا ۔ غرض جائز مقصد کےلیے کسی بھی قسم کی بندش لگانی ھو تو یہ عمل ایک ننگی تلوار ھے جو سو فیصد کامیاب عمل ھے عمل یہ ھے ایک گز لمبے کالے رنگ کے سات ریشمی دھاگےلیں ان کو اکٹھا کرلیں سورت یسین پڑھنا شروع کریں جب پہلے مبین پرپہنچ جائیں تو رک کر بندش کی نیت سے ۔ 903 ۔ بار یاقابض پڑھ کرتین باراپنے مطلب کا حکم لگائیں اور دھاگا کی گرہ بناکر اس میں پھونک مارکر گرہ کو مضبوط کرلیں پھر آگے پڑھنا شروع کردیں جب دوسری مبین پر پہنچیں تو 903 باریاقابض بندش کی نیت سے پڑھ کر دھاگے میں پھونک مارکے گرہ لگادیں اور تین پراپنے مطلب کا حکم لگائیں اسی طرح ساتوں مبین پر ٹھہر کر پڑھنا ھے اور مبین پر گرہ لگانی ھیں قل سات گرہ ھوجائیں گی مکمل کرکے دھاگے کو کالے کپڑے میں لپیٹ کرپرانی قبرمیں دفن کردیں فوری رزلٹ دیتاھے ناجائز کرنے سے شدید رجعت اور بندش لگتی ھے یہ عمل چاند کے آخری دنون میں زحل یا مریخ کی ساعت میں کرناھے اگر مزید سخت کرنا ھو تو دودن ھفتہ اور منگل کوکرلیں ایک دھاگا قبرستان میں دوسرا وزن کے نیچے رکھ دیں ۔