ya aleem, al aleem benefits

Ya Aleem, Al Aleem

یَاعَلِیمُ 

ترجمہ؛ اے ہر چیز کے جاننے والے
اگر کوئی اسم پاک یا علیم کی اپنے دل میں کثرت کرے تو پرور دگار اپنے خزانہ علم سے اس کو سرفراز فرمائے۔یہ اسم پاک استخارہ  اور اسرار مخفی کے اظہار کے لیۓ مخصوص ہے۔ اگر کوئی یہ جاننا چاہے کہ اس مقدمہ کا انجام کیا ہوگا،لڑائی میں فتح کس کی ہوگی،تجارت میں نفع ہوگا یا نقصان ہوگا، شراکت داری کیسی رہے گی، سفر  مفید ہوگا یا نہیں؟ اس قسم کے دیگر  مخفی امور جو آپ قبل از وقت معلوم کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے 3 شب جمعہ آدھی رات کے وقت تازہ وضو کرنے کے بعد دو رکعت نماز کرے اور ایک سو پچاس مرتبہ اسم یا علیم پڑھ کر بستر میں جائے اور درود پڑھتے پڑھتے سو جائے ، ان شاءاللہ خواب میں بتا دیا جائے گا، اور جو بھی خواب میں بتایا جائے گا ویسا ہی ہوگا، اس میں سوائے ولی کامل کی دعا کے رد و بدل نہ ہوگا،
دوسرے طریقہ کے مطابق  جو کوئی پوشیدہ حالات سے اگاہی چاہے  100 مرتبہ اسم یا علیم مسجد میں جاکر 100 مرتبہ پڑھ کر وہیں سو جائے مطلوبہ حالات سے آگاہی پائے گا،
اگر کوئی نماز کے بعد 100 مرتبہ  (یاعالم الغیب) پڑھتا رہے اللہ العلیم اس کو کشف عطا فرمائے گا،
ایک  طریقہ یہ ہے کہ  اگرکوئی کسی مخفی امر کے متعلق کچھ معلوم کرنا چاہے تو اول  2رکعت نماز نفل ادا کرے اس کے بعد درود شریف پڑھ کر 70 مرتبہ ( سبحانک لا علم  لنا الا ما علمتنا انک انت العلیم ) پڑھے اس کے بعد 100 مرتبہ (یا علیم علمنی، یا خبیر اخبرنی، یا مبین بین لی)پڑھ کر اپنے مطلب کا تصور کرکے لیٹ جائےاگر نیند نہ آئے تو اٹھ کر کسی مجمع والی جگہ چلا جائے وہاں لوگوں کی باتوں سے بطریق اشارہ اپنا مطلب معلوم کرے،
اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ شب جمعہ 1000 مرتبہ (یا علیم علمنی ،یا خبیر اخبرنی ، یا رشید ارشدنی)  پڑھ کر اپنے مطلب کا تصور کرکے سو جائے ان شاء اللہ خواب میں حالات معلوم ہونگے۔