benefits of ism ya basit, al basit

ya Basit, Al Basit

 یَا بَاسِطُ

ترجمہ ؛اے رزق روزی اور دل کھولنےوالے
امام اعظم رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں  کہ اگر صبح کے وقت ہاتھ پھیلا کر 10 مرتبہ یا باسط  کہے اور پھر ہاتھ چہرے پر مل لے توحق تعالی کسی کا محتاج نہ کرے رزق روزی کشادہ ہو، غم و الم دور ہوں،تنگ دست اور مبتلائے قحط کبھی نہ ہو۔
شیخ بونی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہطالب صادق اسم یا باسط کو اس طرح پڑھے کہ اپنے نفس کو شہوت سے،جسم کو حرام سے،زبان کو کلام بد سے، نظر محرمات سے،کان کو غیبت سے، ہاتھ کو ممنوعات سے،دل معاصی سے،عقل کو خواہش سے، روح کو کرامت کی طرف التفات کرنے سےاور سر کو غیر کی جانب خمیدہ ہونے سے روکے تو کامل ہوجائے۔
تسخیر کے لئے اسم یا  باسط یاودود کا ورد کرے تو  بہت فائدہ حاصل ہو۔
وسعت رزق کے لئے یا باسط کا وظیفہ اس طرح کرے کہ عروج ماہ میں شروع کرے  اور روزانہ بعد از نماز عشاء اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 72 مرتبہ (یَا بَاسِطُ الَّذِی یَبسُطُ الرِّزقَ لِمَن یَّشَاءُ بِغَیرِ حِسَابِِ) پڑھے ان شاءاللہ غائب سے روزی ملے کبھی کسی کے سامنے دست دراز نہ ہو۔