جادو کی اشیاء برآمد کرنے کا آسان ترین عمل


اس عمل کا عامل بننا پڑتا ہے۔ اگر کوئی اس عمل کا عامل بن جائے تو کسی کو بھی بذریعہ انڈہ اس کی آنکھوں سے دکھا سکتا ہےکہ اس پر جادو کرنے والے کا نام کیا ہے؟ وہ کہاں رہتا ہے ؟اپنا ہے یا غیر ہے؟اس کا حلیہ ؟ اس کا صحیح نام و پتہ ؟ غرض یہ کہ جس کسی نے جادو ٹونہ کروایا ہوگا اس کا سب کچھ معلوم ہوگااور جہاں بھی جادو کی اشیاء دفن ہونگی وہ انڈے سے برآمد ہونگی یا کپڑا جھاڑ کر گریں گی۔
اگر سمجھ میں آجائے تو نہایت ہی آسان عمل ہے اگر سمجھ میں نہ آئے تو یہ عمل مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔
بروز نوچندی جمعرات سے اس عمل کا آغاز کیا جائے ایک پاؤ شکر، کچھ بتاشے(آدھ پاؤ)، کچھ مسورکی دال، سات عددانڈے ،سات عدد موتی چور کے لڈو، ایک عدد گلاب کے پھولوں کا ہار، ایک عدد میٹھا پان ، سات عدد لونگ ٹوپی والے، تھوڑا سا چاولوں کا ٹوٹا، ان سب اشیاء کو کسی ریشمی کپڑے میں رکھ کر کسی قبر ستان میں ایسی جگہ پر رکھ آئے جہاں کیڑے مکوڑے ہوں۔ رات ہونے پر سفید لباس جو خوشبو سے معطر کیا گیا ہوپہنا جائے، یہ لباس پہننے کے لئے تیار کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ سے دھو کر رکھ لیا جائےعورت ذات کے ہاتھ کے دھلے ہوئے کپڑے نہیں پہن سکتے۔
عمل شروع کردینے کے بعد کسی خاص پرہیز کی ضرورت نہیں ہے صرف بیوی سے قربت کے معاملات میں احتیاط برتے۔
مصلے پر بیٹھ کر سادہ پانی پاس رکھا جائے اور درج ذیل منتر کو 1100مرتبہ پڑھ کر اسی جگہ سو جائے۔
منتر یہ ہے۔: (جاگ جاگ سوئے ہوئے جاگ) پھر اس سے اگلے روز سے لاتعداد اس منتر کا جاپ کر نا شروع کردے یہاں تک کہ کیفیات کا ظہور ہونا شروع ہو جائے دن رات لگاتار ہروقت اس عمل کو کرتا رہے اگر روٹی کھائے تو کہے کہ آؤ میرے ساتھ روٹی کھاؤ اگر پانی پیا جائے تو کہے کہ آؤ میرے ساتھ پانی پیؤ اگر کپڑے پہنے تو کہے کہ آؤ میرے ساتھ کپڑے پہنو اگر اگر غسل کرے وضو کرے پاخانہ و پیشاب وغیرہ بھی کرنا ہو تو الغرض کوئی بھی کام کرنا ہو تو یہی کہے کہ آؤ میرے ساتھ کرو۔اس لفظ کو صرف ایک مرتبہ ہی دہرایا جائے کہ آؤ میرے ساتھ فلاں کام کرو۔
عمل کی بدولت عجیب کیفیات کا ظہور ہوگا۔اگر کوئی وسعت باطن والا ہوگا تو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھے گااگر کوئی اپنی آنکھوں نہ دیکھ سکے تو اس کے کانوں میں آواز آئے گی۔ جب یہ سلسلہ شروع ہوجائے تو سمجھ لیں کہ آپ کے عمل کی کامیابی ہوگئی ہے۔
اب اگر کوئی مریض ہو تو اس سے کہا جائے کہ اپنے ہاتھ سے کہیں سے بھی ایک انڈہ لائے ۔ انڈہ زمین پر رکھ کر انڈے کےارد گرد چھری سے حصار لگائے اور مریض کا تصور کرکے اوپر والا عمل 101 مرتبہ پڑھ کر انڈے پر دم کرے اب اس انڈے کو توڑ کر دیکھا جائے تو انڈے میں سے وہی چیزیں نکلیں گی جس سے مریض کو کسی مرض ، مشکل ،یا کسی بھی اذیت میں مبتلا کیا گیا ہوگا۔
ایسےلوگ جن کو یہ حاضری نظر آجائے یا آواز سےصاف گفتگو ہونا شروع ہوجائے وہ چاہیں تو انڈے کے بغیر بھی حاضرات کر سکتے ہیں وہ اس عمل کی مخفی قوت سے دوسرے طریقوں سے بھی کام لے سکتا ہے۔ مثلاََ کپڑہ جھاڑ کر یا تسبیح جھاڑ کر بھی جادو شدہ اشیاء برآمد کروا سکتا ہے۔
اس عمل کے بے شمار فائدے ہیں عامل کے دوسرے عملیات میں بھی تاثیر بڑھ جاتی ہے اس عمل سے تعویذات وغیرہ بھی کام کرنے لگتے ہیں۔ فاصلاتی علاج معالجہ بھی کر سکتے ہیں جو عمل کرے گا وہ خود اس عمل کے فوائد سے واقف ہوجائے گا۔