Ya Rafiu, Al Rafiu
یَا رَافِعُ
ترجمہ؛ اے درجات کے بلند کرنے والے
جو کوئی اسم پاک یا رافع آدھی رات یا دوپہر کے وقت 100 مرتبہ پڑھے گا تو اللہ کریم اس کو تمام مخلوقات میں برگزیدہ ، تونگر اور بے نیاز کردے گا۔جو کوئی ہر روز 20 مرتبہ پڑھے گا اپنی مراد پائے گا۔
ظفر جلیل میں لکھا ہے کہ جو شخص 3 روزے رکھے اگرچاند کی 11 تاریخ سے 13 تاریخ تک روزے رکھے توزیادہ بہتر ہے اس دوران (70000 ) سترہزار مرتبہ اسم پاک یا رافع پڑھے تو اس کو دشمنوں پر فتح حاصل ہو ، مخلوق میں برگزیدہ ہو، کثرت مال حاصل ہو۔
اسم پاک یاخافض اور اسم پاک یا رافع کے اعداد نکال کر نقش ریشمی کپڑے یا چاندی کی تختی پربنائےاور اپنی ٹوپی یا پگڑی کے اندر سی لے تو ضعف و غم دور ہوں، تحصیل علم میں آسانی ہو۔ امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کرے۔
2 ۔ اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment