Ya jabbar Al Jabbar
یا جَبَّارُ

ترجمہ: اے سختی سے پکڑ کرنے والے

اسم پاک یا جبار اور یا قھار یہ دونوں اسم جلالی ہیں اور مقہوری اعداء کے لیئے بہت زود اثر ہیں۔ایسے عاملین جو اسم اعظم استخراج کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ اگر کسی کے اسم اعظم میں ان میں سے کوئی اسم آجائے تو وہ بادشاہ و حاکم یا ان کی مثل رعب و ہیبت عزت وعظمت پائے۔
مگر اگر دشمنوں کے لئے پڑھے تو اس بات کا خیال رکھےکہ دشمن مومنین میں سے ہوں تو ان کی ذلت و خواری اور ہلاکت کی نیت سے ہرگز نہ پڑھے بلکہ اس نیت سے پڑھے کہ دشمن نقصان نہ پہنچا سکے۔بس اتنا ہی کافی ہے باقی اللہ کی مرضی پر چھوڑ دے۔کیونکہ کسی مومن کو ذلیل و خوار برباد یا ہلاک کرنا جائز نہیں اگرچہ اس کا ظلم برداشت سے بالا تر ہی کیوں نہ ہو۔ اپنا مقصد بس اسی سے حاصل کرے کہ دشمن کی دشمنی کا اثر نہ ہو۔
شیخ بونی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس اسم کی دعوت چالیس دنوں کی ہے۔10 ہزار مرتبہ روزانہ پابندی شرائط خلوت میں پڑھےنفس میں پاکیزگی طبیعت میں انکساری اور نیک نیتی ہو۔مقاصد میں کامیابی اوردشمنوں پر غلبہ حاصل ہو، عظیم القدر اور جلیل المرتبت گردانہ جائے۔
شیخ ابوالعباس رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مریدوں اور اہل ریاضت کے لیئے مناسب ہے نفس مغلوب اور شہوت سےمحفوظ رہے۔
اعلی حضرت قدس سرہُ نے اسم یا جبار یا اللہ پنج گنج قادریہ میں بعد نماز عصر 100 مرتبہ پڑھنا تحریر فرمایا ہے۔

مزید تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں

اسماء الحسنیٰ کی دعوت دینے کا طریقہ

 

اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف  کے لئے کلک کریں۔