Al Aziz Ya Aziz
یَاعَزیزُ۔ یَامُعِزُّ

ترجمہ ؛ اےعزت دینے والے

یہ دونوں اسماء ہم معنی اور ہم صفات ہیں۔ شیخ بونی رحمۃاللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ اسم اذکارِ متوکلین میں سے ہے۔اس لیئے اس اسم کے ساتھ کسی اور اسم کو نہ ملائے۔

امام اہلسنت اعلی حضرت احمد رضا خان قدس سرہ نے پنج گنج قادریہ میں بعد نماز فجر یا عزیز یا اللہ 100 بار تحریر فرمایا ہے۔جو خاندان قادریہ کا معمول رہا ہے اور مجربات میں سے ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ کسی دوسرے اسم کے ساتھ ملا کر پڑھنے سےاس کے فوائد کبریٰ میں کمی نہ ہوگی بلکہ مثل دوسرے اسماء کے زود اثر اورقوی تر ہو جائے گا۔اگر اس کا نقش چاندی پر کندہ کروا کر انگشتری میں پہنے تو دشمن پر غلبہ اور تفوق حاصل ہو پیش حکام و سلاطین معزز ہو۔اشرار و خرافات عالم سے مامون رہے اسرارِ عزت سے آراستہ ہو۔اگر اسم پاک کو اس طرح پڑھیں (یَا عَزِیزُعَزِّزنِی تُعُزِّرتُ بِعِزَّتِکَ یَا مُعِزُّ) نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان 211 مرتبہ پڑھیں تو عام خواص حکام و رعایا بلکہ ہر شےمسخر ہواور اپنے گرد ہجوم دیکھےمگر شرت یہ ہے کہ ہر مومن کے ساتھ اخلاق حسنہ سے پیش آئے۔

اسماء الحسنیٰ کی دعوت دینے کا طریقہ


اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف  کے لئے کلک کریں۔