AL Muhaimino Ya Muhaimino benefits

Ya Muhaimino Al Muhaimino
یا مُہَیمِنُ

ترجمہ ؛ اے میرےسرپرست

اسم   مبارک  یا مہیمن میں ہیبت و عظمت کی بہت بڑی خاصیت ہے۔دشمنوں کے قلب کو مرعوب کرنے اور رعب وجاہت سے مسخر  کرنے کی خاص تاثیر ہے۔اس اسم کے ذاکر پر سخت دل موم ہو جاتے ہیں  کارہائے مشکل آسان ہو جاتے  ہیں  ناقابل برداشت بوجھ اٹھانے کی قوت پیدہ ہو جاتی ہے۔ نہ مخلوق کو اس سے کوئی برائی پہنچے نہ اسے کوئی برائی و نقصان پہنچا سکے۔
شیخ مغربی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص 40 یا 70 روز  بوقت صبح بعد  غسل (غسل کرتے وقت اور بعد غسل ختم  عمل تک کسی سے بات نہ کرے ) اچھا لباس پہن کر  آٹھ ہزار چار سو چھیانوے مر  تبہ  پڑھے تو ایسی  تسخیر پیدہ ہو کہ خود حیران رہ جائے۔